میو اسپتال میں کینسر کے مریضوں کو ایکسپائر انجکشن لگانے کا انکشاف،

meo hospital lhr.jpg


میو اسپتال میں کینسر کے مریضوں کو ایکسپائر انجکشن لگانے کا انکشاف، تحقیقات شروع

لاہور کے میو اسپتال میں کینسر کے مریضوں کو ایکسپائر انجکشن لگانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد انتظامیہ نے اس معاملے کی انکوائری شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹیو میو اسپتال نے کینسر کے مریضوں کو زائد المیعاد انجکشن لگائے جانے کے معاملے پر انکوائری شروع کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق اسٹور میں ایکسپائر انجکشن کی موجودگی کی وجہ سے اسٹور کیپرز سرفراز اور شہزاد کو معطل کردیا گیا ہے اور انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جسے جلد سفارشات مرتب کرنے کی ہدایات بھی دیدی گئی ہے۔

کمیٹی کی جانب سے پیش کردہ سفارشات کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائی گی،سی ای او میو اسپتال کا اس حوالے سے کہنا تھا کینسر کے جن مریضوں کو یہ انجکشنز لگے ان میں کسی بھی قسم کا کوئی ری ایکشن سامنے نہیں آیا ہے، تاہم ان مریضوں کو اسپتال کے متعلقہ وارڈ میں ایڈمٹ کرلیا گیا ہے۔
 
Featured Thumbs
https://www.siasat.pk/data/files/s3/meo hospital lhr.jpg

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Nothing new.Expired medicines and injections have been given to patients for decades.Fske medicines are being sold everywhere.Moral and financial corruption has spread like a disease from top to bottom.It will be a mammoth task to eradicate it.Even the army is not immune to corruption.
 

Back
Top