میٹا دفتر کا دورہ:پاکستانی بھی اب فیس بک کےذریعے پیسےکماسکتے ہیں:بلاول بھٹو

bilawal-fb-meta-paki.jpg


وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے فیس بک پر مواد تخلیق کرنے والے پاکستانی نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی، انہوں نے سنگاپور میں میٹا کے ایشیا پیسفک ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سنگا پور میں میٹا کے ایشیا پیسفک ہیڈ کوارٹر سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی۔ ویڈیو میں بلاول نے کہا کہ میں میٹا کا دورہ کرنے پر بہت خوش ہوں اور ان کی ٹیم کا شکر گزار ہوں جو میری میزبانی کر رہے ہیں۔


وزیرخارجہ نے کہا کہ میٹا نے پاکستانیوں کے لیے بھی اسٹار مونیٹائزیشن کا فیچر شروع کردیا گیا ہے جس کے بعد فیس بک پر مواد تخلیق کرنے والے افراد پیسہ کما سکیں گے۔ میٹا کا شکر گزار ہوں جو پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہا ہے اور پاکستانیوں کو مواقع فراہم کر رہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1601443409658777600
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا میٹا نوجوانوں کی تعلیم اور خواتین کے آن لائن کاروبار کے فروغ میں مدد دے رہا ہے۔ میٹا پہلے بھی کوویڈ 19 اور سیلاب کے مواقعوں پر پاکستان کے ساتھ کام کرتا رہا ہے اور امید ہے کہ یہ اشتراک جاری رہے گا۔