نئی دہلی میں اسموگ کے خاتمے کے لیے مصنوعی بارش برسانے کا منصوبہ؟

original.jpg


بھارتی دارالحکومت نئی فضائی آلودگی کا گڑھ بن گیا, نئی دہلی میں اسموگ کے خاتمے کے لیے مصنوعی بارش برسانے کا منصوبہ بنایا جارہاہے

ایک ہفتے سے اسموگ کی لپیٹ میں بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے پہلی بار مصنوعی بارش برسانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق شہر میں پہلے ہی تمام سکول بند کیے جا چکے ہیں، تعمیراتی سرگرمیاں روک دی گئی ہیں، اور حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اب گاڑیوں کے استعمال پر بھی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

قانونی منظوری اور موسم کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے مقامی وزیر ماحولیات کا کہنا ہے کہ حکام 20 نومبر کے قریب شہر میں مصنوعی بارش برسانے کی کوشش کریں گے، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ کیسے ہوگی۔

نئی دہلی میں ہر سال سردیوں کے دوران فضا میں آلودگی بڑھ جاتی ہے، اور اس کی بڑی وجوہات میں گاڑیوں اور صنعتوں سے نکلنے والا دُھواں، تعمیرات کی وجہ سے پیدا ہونے والی دُھول، اور جلایا گیا زرعی فضلہ شامل ہیں۔

مرکزی داالحکومت کے وزیرِ ماحولیات گوپال رائے نے بتایا کہ اس بات کا امکان ہے کہ اگر موسم ایسا ہی رہا تو رواں ہفتے یا مستقبل میں کچھ عرصے تک آلودگی کی صورت حال اسی طرح برقرار رہے گی۔ انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ماہرین کی طرف سے تیار کی گئی بارش برسانے کی تجویز کو سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

نئی دہلی کے وزیرِ ماحولیات کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ موجودہ حالات میں اگر ہمیں سب فریقین کا تعاون حاصل ہو، تو ہم کم سے کم اسے تجرباتی بنیادوں پر تو کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل چین، انڈونیشیا اور ملائیشیا نے بادلوں پر کیمیکل کے چِھڑکاؤ کے ذریعے مصنوعی بارش برسانے کا طریقہ متعارف کروایا تھا
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

ھوا کے رخ کے باعث دہلی کا سارا گند اس سے لاہور کی طرف آ جائے گا