نادرا میں سینٹری ورکر بھرتی ہونیوالا اسی ادارے کا افسر بن گیا

5nadaraafzatajm.jpg

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی میں ایک افسر ایسا بھی ہے جو کسی دور میں اسی ادارے میں بطور سینٹری ورکر بھرتی ہوا تھا۔

بہت ہی مشہور قول ہے کہ ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی ذرخیر ہے ساقی، اس جملے کی حقیقت اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتے ہیں تو نادرا سینٹر پشین کے تاج محمد سے ملیے جو اس وقت ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا کے عہدے کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔

حیرانگی کی بات ان کا اس عہدے کیلئے منتخب ہونا نہیں ہے بلکہ ان کا نادرا میں سابقہ ریکارڈ ہے کیونکہ تاج محمد اس عہدے کیلئےمنتخب ہونے سے پہلے نادرا سینٹر پشین بلوچستان میں بطور گریڈ 2 کے سینٹری ورکر اپنے فرائض سرانجام دیا کرتے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1517470679561826304
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ گریڈ 2 سے ایک شخص کیسے اسی ادارے میں ایک افسر کی کرسی پر جابیٹھا، اس کے جواب میں کوئی راز یا خفیہ فعل نہیں ہے،کیونکہ تاج محمد نے یہ کرسی نا ہی کسی سفارش کے بل بوتے پر حاصل کی اور نہ ہی انہوں نے غیر قانونی راستہ اپنایا ۔

بلکہ بطور سینٹری ورکر تاج محمد نے دوران ملازمت کمپیوٹر سائنسز میں ماسٹرز کرکے اپنی تعلیم مکمل کی اور اس کے بعد آن لائن مسابقتی ٹیسٹ و انٹرویوز میں نمایاں پوزیشن حاصل کی جس کے بعد انہیں ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفیسر گریڈ کیلئےمنتخب کرلیا گیا ہے۔

چیئرمین نادراطارق ملک نے تاج محمد کو ان کی محنت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ٹویٹر پر اپنی اور ان کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ آئیں کھلی آنکھوں سے خواب دیکھیں۔
 

Abdullah9

Senator (1k+ posts)
_ملک صاحب کیوں اپنی فوٹو سامنے لے آ ے ؟ اب آپ ایک فاشسٹ رجیم کے نیچے ہو