
نئے پاکستان میں انوکھی چوری، صوبہ پنجاب کے شہر وہاڑی میں ڈپٹی کمشنر دفتر میں نصب بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چوری کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چوروں نے قائد اعظم کے مجسمے کو بھی نہ بخشا ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں نصب قائد اعظم کے مجسمے سے عینک چرالی۔
https://twitter.com/x/status/1467406675204214788
پولیس کا کہناہے کہ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا جب نامعلوم چور ڈپٹی کمشنر دفتر میں نصب مجسمے سے عینک چرا کر لے گئے، دفتر میں نصب کیمروں کی مدد سے چوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1467231775688691722
سیکیورٹی انتظامات کے باوجود عینک چوری ہونا سیکیورٹی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
https://twitter.com/x/status/1467374011135016963
اس سے قبل بہاولپور سے لیجنڈری اولمپئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اور گیند چوری ہوگئی تھی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو فوری طور پر دوسری عینک لگانے کا حکم دے دیا ہے۔