نبیل گبول نے خواتین سے متعلق اپنے متنازعہ بیان پر معذرت کرلی؟

nabeeel-gabol-st-tw.jpg


پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے خواتین سےمتعلق اپنے متنازعہ بیان پر اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معذرت کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر نبیل گبول کے متنازعہ بیان پر سخت ردعمل سامنے آنے کے بعد سید علی موسیٰ گیلانی نے بھی نبیل گبول کے بیان کی مذمت کی اور کہا کہ آپ کو سمجھنا ہوگا کہ جو کچھ آپ کہہ رہے ہیں وہ غلط ہے،آپ کو کوئی معافی کیلئے مجبور نہیں کررہا ، تاہم اگر آپ سچ میں شرمندہ ہیں تو معافی مانگیں۔

https://twitter.com/x/status/1643693928699375619
انہوں نے مزید کہا کہ عورتیں ، بچے یہاں تک کے مرد بھی جنسی تشدد کا نشانہ بنتے ہیں، ہمیں بحیثیت ایک معاشرہ کھڑا ہونا پڑے گا ۔نبیل گبول نے علی موسیٰ گیلانی کو جوابی ٹویٹ میں کہا کہ جی بالکل یہ سچ ہے کہ کوئی مجھے مجبور نہیں کرسکتا، ہم کسی کے غلام ہیں کیا، میں نے پارٹی کی جانب سے جاری کردہ شوکاز نوٹس کے جواب میں پہلے ہی جواب جمع کروادیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1643707029679112196
انہوں نے کہا کہ میں نے پارٹی کو دیئے گئے جواب میں بتایا ہے کہ میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، تاہم پھر بھی اگر میرے الفاظ سے عورتوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو میں غیر مشروط طور پر اپنے بیان پر معافی مانگتا ہوں۔

https://twitter.com/x/status/1642616894908710916
خیال رہے کہ جنوری 2023 میں ایک وی لاگر سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نےسیاسی زیادتیوں سے متعلق سوال کے جواب میں ایک فرانسیسی ناول کا حوالہ دیتے ہوئے ایک معاشرتی مثال دی، اس بیان میں انہوں نے خواتین سے متعلق متنازعہ ریمارکس دیئے جس پر انہیں پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا۔
 

Altruist

Minister (2k+ posts)
This man's mouth is nothing but a gutter. Tomorrow he will be uttering the same filth again.

When Sheree Rehman was a minister he made her run after opening his gutter mouth.
 
Last edited: