نواز شریف اور مریم نواز کے قریبی ساتھی نجم سیٹھی کا بڑا دعویٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ سے پہلے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر کے عہدے سے ہٹادیں گے
ان کا مزید کہنا تھا کہ جنرل فیض حمید کو جی ایچ کیو ٹرانسفر کردیا جائے گا اورانکی جگہ نیا کورکمانڈ اپوائنٹ ہوگا۔
وجہ بتاتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ خان صاحب چاہتے ہیں کہ جنرل فیض حمید لانگ مارچ کو مانیٹر کریں اور ہیلپ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے جنرل فیض حمید سے وعدہ کیا ہوا تھا کہ آپ کو آرمی چیف بنایا جائے گا، اس لئے آپ میری مدد کریں۔ آپ 3سال عہدے پر رہیں گے۔ اگلا الیکشن مجھے جتوائیں گے اور جب آپ کی ریٹائرمنٹ کی مدت قریب آئے گی تو میں آپ کو ایکسٹینشن دیدوں گا
سوشل میڈیا صارفین اس پر سوال اٹھارہے ہیں کہ نجم سیٹھی کو یہ کس نے بتایا؟سوشل میڈیا صارفین نے آئی ایس پی آر سے نہ صرف وضاحت کا مطالبہ کیا بلکہ ایف آئی اے اور پاک فوج سے نجم سیٹھی کے خلاف کاروائی کا بھی مطالبہ کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر سمیع ابراہیم کے خلاف کاروائی ہوسکتی ہے، اینکر عمران خان اور ارشد شریف پر دباؤ ڈالا جاسکتا ہے تو پھر نجم سیٹھی کے خلاف کاروائی کیوں نہیں ہوسکتی؟ کیا وہ پاک فوج کا خودساختہ ترجمان ہے؟
صحافی عمر انعام نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نجم سیٹھی نے اعلان کردیا ہے کہ جنرل فیض حمید سے کور واپس لیکر جلد انکا تبادلہ جی ایچ کیو کردیا جائے گا۔ (یعنی کھڈے لائن لگایا جائے گا)۔ اب دیکھنا پڑے گا کہ خود آئی ایس پی آر یہ پریس ریلیز کب جاری کرتا ہے
میر محمد علی خان کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کہہ رپا ہے کہ اصل گیم جنرل فیض پشاور سے چلا رہے ہیں۔ فیض چاہتے ہیں کہ باجوہ اور ان کے چار قریبی جنرلوں کی بات نہ سنُی جاۓ اور دُوسرے رینک اور فائل کے لوگوں کی سُنی جاۓ
ایک سوشل میڈیا صارف نے طنز کیا کہ کیا نجم سیٹھی نے اب ڈی جی آئی ایس پی آر کی ذمہ داریاں بھی سنبھال لی ہیں؟
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ اس پر وضاحت کریں
احتشام الحق نے کہا کہ جی ایچ کیو کی خبر آپ تک کیسے پہنچ گئ؟اگر یہ بات سچ ثابت ہوگئ تو پھر زمہ دار کون ہوگا کہ اتنی حساس خبریں نجم سیٹھی جیسے صحافی تک پہنچ رہی ہے۔ ہمیں تو یہ نہیں پتہ کہ پشاور کن کن صحافیوں کو بلایا جارہا ہے لیکن وزیراعظم ہاؤس میں کل جن کوبلایا تھا وہ پتہ ہے۔
اظہر مشوانی کا کہنا تھا کہ کیا اس کلپ کو بغور اور بار بار سن کر ، مکمل تسلی کر کے بھی نجم سیٹھی کے خلاف ایکشن نہیں ہو گا ؟
یاسر مرزا نے تبصرہ کیا کہ ن لیگی حکومت میں فوج کا ترجمان نجم سیٹھی بن گیا ھے کیا ؟ ڈان لیکس بھی لیگی ترجمانوں کا نتیجہ تھا