نعلین پاک اور عشق رسول

oscar

Minister (2k+ posts)
مجھے اندازے لگانے کا شوق نہیں ہے، لیکن اس موضوع پر خاص طور پر تھریڈ کھول رہا ہوں، تاکہ سند رہے۔
حبِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عربی اور عجمی، ہر مسلمان کے ایمان کی سب سے بڑی نشانی ہے۔ لیکن اس معاملے میں پاکستانی مسلمان عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے پوری دنیا میں منفرد ہے۔

اطاعت یا اتباع کے مفہوم کو سمجھنے کا وقت اسکے پاس ہو یا نہ ہو، لیکن اسکے عشق کو کم کرنے کے لئے استعمار کے زیادہ تر باطل حربے آج تک ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

البتہ اسی نعرے پر اختلاف کو جو ہوا پچھلے ڈیڑھ سو سال میں دی گئی، وہ فرقہ واریت کی صورت میں آج بھی موجود ہے، اور ہماری اجتماعی دانش کے لئے لمحہء فکریہ ہے۔

حزب الشیطان کے لئے وقت معلوم تک کی مہلت کے باعث اہانت آمیز کارٹون ہوں یا آزادی تقریر کے عنوان سے غلیظ فلمیں، اس کا ہر وار عشق رسول کی آتش کو ٹھنڈا کرنے کی بجائے اور تیز ہی کرتا رہا ہے، واللہ خیر المٰکرین۔
البتہ باطل کے گماشتے مسلمانوں کے رد عمل کو ناپ تول کر اپنی ترکش کے لئے نئے تیر بھی تیار کرتے رہتے ہیں۔وہ پینترے بدل بدل کر ایک ماہر شاطر کی طرح اس کو بھی اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے۔

80783686-conjecture-about.jpg

احباب کی یاد دہانی کے لئے یہ تصویر شیئر کر رہا ہوں۔جو کہ ملا عمر کی اکلوتی تصویر ہے، جسے عالمی میڈیا میں شہرت ملی۔
جن طالبان کے خلاف امریکہ بارہ سال سے جنگ لڑ رہا ہے، انہیں کو اقتدار میں لانے کے لئے ملا عمر کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منسوب کرتا فراہم کیا گیا تھا۔ جس کی عوام میں نمائش اور میڈیا پر کوریج نے اسلحے سے بڑھ کر اثر کیا تھا۔
آج پاکستان میں حالات قابو سے نکلتے دیکھ کر اس پرانی دوا کا نیا استعمال ہو سکتا ہے۔
nalain_shareef-800x600.jpg


آپ کو یاد ہوگا کہ 2002 میں بادشاہی مسجد لاہور سے رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین مبارک چوری ہو گئے تھے۔
غالب گمان ہے کہ مستقبل میں ان کہ برامدگی کو پاکستان میں سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اسلئے ملا عمر کی طرز پر نعلین مبارک کسی "پیا من چاہے مسیحا" کے پٹارے سے نکل سکتے ہیں۔
اس سلسلے میں آجکل شیخ الاسلام علامہ طاہر القادری کا اعتماد دیدنی ہے، اسلئے ہو سکتا ہے کہ ان سے ہی رابطہ کر لیا جائے، اور "قوم کی فلاح کی خاطر" وہ راضی بھی ہو جائیں۔
عوام کی اکثریت تو انٹرنیٹ پڑھتی نہیں اور نہ ہی حسن ظن کے باعث ایسے معاملات کی ذیادہ چھان بین کرتی ہے۔ مجھے مستقبل بینی کا دعوٰی نہیں، اور شیطان بھی ماحول دیکھ کر اپنی چالیں بدلتا رہتا ہے اسلئے ایسا ہونا ممکن ہے اور نہیں بھی۔

اگر ایسا ہوا تو انشااللہ اس تھریڈ کو ایک درست اندازہ جان کر اس پر مزید بحث کریں گے۔ اور سمجھنے کی کوشش کریں گے کہ سرقے کا مال کسی "مسیحا" تک کیوں اور کیسے پہنچا۔

 
Last edited:

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)
[MENTION=7922]oscar[/MENTION]

:(بہت سی سوچوں اور تفکرات میں مبتلا کر دیا ہے آپ نے ، پہلے ہی بڑی اداسی ہے