
نواز شریف کا عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد لندن جانے کا امکان ہے۔ سابق وزیراعظم لندن میں اپنا چیک اپ کروائیں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے ساتھ ان کے صاحبزادے حسن نواز، حسین نواز اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نواز شریف کا عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد لندن جانے کا امکان ہے، جہاں وہ اپنا میڈیکل چیک اپ کروائیں گے۔امکان ہے کہ حسن نواز اور حسین نواز بھی نوازشریف کے ہمراہ لندن جائیں گے۔
نوازشریف لندن میں کچھ عرصہ قیام کریں گے اور بعد دوبارہ وطن واپس پہنچ کر سیاسی سرگرمیاں سرانجام دیں گے۔
دوسری جانب لیگی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی بھی عمرے کی سعادت کے لئے رمضان کے آخری عشرے میں سعودی عرب روانگی متوقع ہے۔
https://twitter.com/x/status/1770044874454385119
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nawazh1i1h313.jpg
Last edited by a moderator: