نواز شریف کا دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقات کا فیصلہ

653490133aaea.jpg


پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقات کرنے اور ملکی مسائل کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنے کا فیصلہ کرلیا, نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورت حال اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

لیگی رہنما احسن اقبال نے اجلاس کے بعد بتایا ن لیگ ملک میں مضبوط معیشت اور جمہوریت دیکھا چاہتی ہے، نواز شریف دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقات کریں گے، سیاست دان اپنے اور ملک کے مسائل کا حل خود ہی نکال سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو معاشی گرداب سے نکالنے کیلئے مستحکم حکومت ضروری ہے، ماضی میں جس طرح نواز شریف نے چلینجز سے نجات دلائی ویسے ہی اب وہ پاکستان کو مسائل کے دلدل سے نکالیں گے,مسلم لیگ ن کے اجلاس میں غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت اور فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت بھی کی گئی۔

احسن اقبال نے بتایا کہ سینیٹر عرفان صدیقی کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی ہے جو آئندہ عام انتخابات کیلیے منشور تیار کرے گی جبکہ ن لیگ جلد امیدواروں سے درخواستیں بھی طلب کرے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ نواز شریف ملک کے چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے اہم اجلاس میں نواز شریف کے ملک کے چاروں صوبوں کے دورے کا فیصلہ کرلیا گیا,مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔
نواز شریف چاروں صوبوں کے دورے کریں گے اور ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے پارلیمانی بورڈکی نگرانی بھی خودکریں گے۔

دوسری جانب ابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ میں نے پی ڈی ایم بنا کر شہباز شریف کو وزیراعظم بنایا لیکن انہوں نے عوام کے لئے کام نہیں کیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے زرداری ہاؤس میں عمائدین شہر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اب نواز شریف کو وزیراعظم نہیں بننے دوں گا اب ملک کا آئندہ وزیراعظم پیپلز پارٹی کا ہو گا۔
آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مسلسل انتخابی کامیابیاں عوام کے اعتماد کا مظہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سے کشمیر تک پیپلز پارٹی ایک زندہ حقیقت ہے، عوام کی حمایت سے پیپلز پارٹی حکومت قائم کرے گی۔
 

Nazimshah

Senator (1k+ posts)
Tumhra kia aoqat haramhor choor dako, laya gaya ho ao tum ko order milta hai, badlai mi free hand to loot as u been doing for decades
 

چاچا بوٹا

MPA (400+ posts)
گیراج کے دروازے پر بیٹھ جائے ملاقاتی جوک درجوک خود ہے لائین لگا کر کھڑے ہو جائیں گے