
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک مہینے کے اندر نواز شریف وطن واپس آجائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے یہ دعویٰ لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا اور کہا کہ ایک ہفتے میں مریم نواز پاکستان آجائیں گی جبکہ نواز شریف ایک مہینے میں آئیں گے، نواز شریف کا استقبال کرنے کیلئے میں خود ایئر پورٹ جاؤں گا۔
نگراں وزیراعلی کے تقرر کے حوالے سے سوالات کا جواب دیتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ میں نے نگراں وزیراعلی کیلئے اتفاق رائے پیدا کرنے کی بہت کوشش کی مگر کامیابی نہیں ملی، چوہدری پرویز الہیٰ اور ملک احمد خان نے ایک دوسرے کی جانب سے تجویز کردہ ناموں کو مسترد کردیا ہے۔
گورنر راج سے متعلق ایک سوال کے جواب میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کبھی سنجیدگی سےصوبے میں گورنر راج کے نفاذ پر غور نہیں کیا، ملک میں عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی کی تحلیل سے قبل چوہدری پرویز الہیٰ سے ہونے والی ون آن ون ملاقات میں وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ اسمبلی نہیں توڑنا چاہتے، اور وہ اسمبلی نا توڑنے کے معاملے پر عمران خان کو قائل کرنے کیلئے بھی پراعتماد تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9nawazwapsigovernor.jpg