Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
نواز شریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ ، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ محفوظ کیا ۔۔ پیر تک نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری معطل ہونے اور واپسی پر گرفتار نا کرنے کا فیصلہ آئے گا کیونکہ نیب نے بھی اعتراض نہیں اٹھایا
احتساب عدالت میں توشہ خانہ سے غیر قانونی طریقے سے گاڑی لینے کے کیس میں نواز شریف کے وکیل نے دائمی وارنٹ معطل کرنے کی استدعا کردی
نیب پراسیکیوٹر نے ابھی تک نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی مخالفت نہیں کی،قاضی مصباح ایڈووکیٹ روسٹرم پر موجود،
نوازشریف کے وکیل کا جج محمد بشیر سے ان کی بہن کی وفات پر اظہار تعزیت
جج محمد بشیر نے نوازشریف کے کیس کی فائلیں منگوا لیں
سوا 2 منٹ کے اندر نوازشریف کیس کا ریکارڈ کمرہ عدالت میں پہنچ گیا
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نوازشریف 24 تک وارنٹ گرفتاری کی معطلی چاہتے ہیں
عدالت نواز شریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کر دے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ، نیب پراسیکیوٹر کا اسلام آباد احتساب عدالت کے سامنے بیان
https://twitter.com/x/status/1714865801776234634
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/3MCLCXS/nawazhi11h1h.jpg