
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے بھائی اور نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کے بیٹے کی جاتی عمرہ میں شادی کی تیاریاں جاری ہیں جس میں 700 مہمانوں کو مدعو کئے جانیکا امکان ہے جن میں ملکی اور غیر ملکی شخصیات بھی شامل ہیں۔
نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی شادی کی تیاریاں نہایت شاندار اور روایتی انداز میں جاری ہیں جس کی تقریب کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مطابق شادی کی تقریبات کا آغاز 24 دسمبر کو مہندی اور ڈھولک کی رنگین محفل سے ہوگا۔ 25 دسمبر کو نکاح کی بابرکت تقریب منعقد ہوگی، جو کہ شریف فیملی کی خاص روایات کا حصہ ہے۔
چھبیس دسمبر کو قوالی نائٹ کا اہتمام کیا جائے گا، جو خاندان اور مہمانوں کے لیے ایک یادگار لمحہ ہوگا۔ 27 دسمبر کو سہرا بندی کی تقریب کے بعد دولہا زید حسین نواز بارات لے کر جائیں گے۔
شادی کی تقریبات کے اختتام پر 29 دسمبر کو جاتی عمرہ میں ولیمہ کی تقریب منعقد کی جائے گی، جہاں 700 مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔
یہ شادی نہ صرف شریف خاندان کے لیے بلکہ پاکستانی سیاست اور عوام کے لیے بھی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، جس میں ملکی و غیر ملکی معززین کی شرکت یقینی بنائی جارہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zaidhai1h1h.jpg