نوجوانوں کو پاکستان کےخلاف کرنےکیلئےفارن فنڈڈ مہم چلائی جارہی ہے:مریم نواز

imran-khan-maryam-anwaz-youth-pti.jpg


مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو پاکستان کے خلاف کرنے کیلئے فان فنڈڈ مہم چلائی جارہی ہے،نوجوانوں کو مایوس کرنے کی اس سازش کو ناکام بنائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب بھر میں یوتھ اور خواتین ونگز کی جاری مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا اجلاس ہوا ،

اجلاس میں کیو آر کوڈ کے ذریعے نوجوانوں اور خواتین کی پارٹی کا حصہ بننے کے عمل کی پیش رفت پر غور کیا گیا، مریم نواز شریف نے یوتھ اور خواتین ونگز کی جاری مہم کا جائزہ لیا، اجلاس میں پنجاب بھر سے یوتھ ونگ اور خواتین ونگز کی کے نمائندگان شریک ہوئے۔


مریم نواز شریف نے پارٹی شمولیت کیلئے بھرپور رجسٹریشن مہم پر نوجوانوں اور خواتین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نوجوانوں اور خواتین کی سیاسی عمل میں شمولیت سے بڑی تبدیلی لائی جاسکتی ہے، خواتین کی سیاسی عمل میں شرکت سے استحصال کا خاتمہ ہوگا، نوجوانوں اور خواتین کو اپنے بہتر مستقبل کیلئے درست فیصلے کرنےہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان اور خواتین معاشرے میں سب سے زیادہ آبادی والے طبقات ہیں، نوجوانوں کو فیصلہ سازی میں شامل کرنے کا مقصد ان کے اپنے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے، مستقبل کی قیادت نوجوان نسل کو دیں گے انہیں قوم کا معمار او ر بااختیار بنائیں گے۔