نیا کورس کیوں نہیں دیا، طالب علم کے والد کا ٹیچر پر بہیمانہ تشدد

cou1h1h11.jpg


بیٹے کو نیا کورس نا دینے پر ایک طالب علم کے والد نے اسکول ٹیچر کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ضلع شانگہ میں پیش آیا جہاں کے گورنمنٹ پرائمری اسکول خٹک کوٹکے کے ایک استاد کو طالب علم کے والد نے مفت سرکاری کتب فراہم نا کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

تشدد کا نشانہ بننے والے سرکاری اسکول ٹیچر اعجاز احمد نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں موقف اپنایا کہ میں اپنی کلاس میں موجود تھا کہ بچے کو مفت کتابیں نا دینے پر اس کے والد نے واویلا مچانا شروع کردیا اور تلخ کلامی شروع کردی ۔

اعجاز احمد کے مطابق میں نے بچے کے والد کو سمجھانے کی کوشش کی اور کہا کہ سرکاری کورسز تاحال دستیاب نہیں ہیں تو بچے کو کہاں سے دیں، آپ کا بچہ فی الحال ساتھی طالب علم کے ساتھ کتابیں شیئر کرلے گا، جیسے ہی نئی کتابیں آئیں گی تو اس کو کورس دے دیدیا جائے گا ، مگر طالب علم کےوالد مشتعل ہوگئے اور انہوں نے مجھے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے اسکول ٹیچر کی درخواست پرفوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کے والد نادر خان کو گرفتار کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
https://twitter.com/x/status/1782019065122370007
دوسری جانب ڈائریکٹر ایجوکیشن کے پی کے نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے تمام ڈسٹریکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اسکولوں میں گارڈز کی موجودگی یقینی بنائی جائے اورساتھ ہی اسکول میں آنے والوں کی انٹری کو رجسٹرڈ کیا جائے تاکہ ایسے واقعات کو رونما ہونے سے روکا جاسکے۔