
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلکٹڈ حکومت اور نیب گردی سے متعلق تمام مظالم کا حساب آئندہ عام انتخابات میں لیں گے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سکھر میں رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کے بیٹے و رکن صوبائی اسمبلی فرخ شاہ کو ضمانت کی منظور ی پر مبارکباد دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات زیادہ دور نہیں ہیں، ظلم کی زنجیریں ٹوٹ رہی ہیں، نیب گردی کا خاتمہ نوشتہ دیوار ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلکٹڈ حکومت نے خورشید شاہ اور ان کے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ہے، نیب کے جھوٹے مقدمے میں فرخ شاہ کو ضمانت ملی ہے ایسے جھوٹے مقدمات کا خاتمہ ناگزیر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1459484723441553419
انہوں نے کہا کہ نیب گردی اور سیلکٹڈ حکومت کے تمام مظالم کا حساب آئندہ عام انتخابات میں لیں گے جواب زیادہ دور نہیں ہے۔
واضح رہے کہ نیب ریفرنس میں احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے صاحبزادے رکن صوبائی فرخ شاہ کی ضمانت منظور کرلی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5.jpg