نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے قوانین منسوخ، اختیارات ایف آئی اے کو منتقل

fiah1i1h222.jpg


نیشنل سائبر کرائمز اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی کے قوانین کو منسوخ کر دیا گیا ہے، اور اب اس کے اختیارات ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔

اسلام آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، ایجنسی کے قوانین کی منسوخی کا فیصلہ اسٹرکچر کی عدم تکمیل کے باعث کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جب ایجنسی کا ڈھانچہ مکمل ہو جائے گا، تو ان قوانین کو دوبارہ فعال کیا جائے گا۔

اس تبدیلی کے نتیجے میں نیشنل سائبر کرائمز اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی میں آنے والے کیسز بھی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ، ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو سوشل میڈیا پر ہونے والے جرائم کے خلاف کارروائی کرنے کا اختیار بھی مل گیا ہے۔

یاد رہے کہ نیشنل سائبر کرائم اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی 2023 میں سوشل میڈیا جرائم کی روک تھام کے لیے قائم کی گئی تھی۔ تاہم، مستقل ڈی جی، افرادی قوت، اور تھانوں و عدالتوں کے قیام میں ناکامی کی وجہ سے ایجنسی کے قوانین منسوخ کیے گئے ہیں۔
 

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
ان تمام سفید ہاتھیوں کا ان شاء اللہ خاتمہ ہوگا۔ جو قوم کو یرغمال بنائے ہوئے ہیں جنہیں صرف اس لیئے استعمال کیا گیا کہ قوم کو ڈرا دھمکا کر رکھا جائے۔
 

Raiwind-Destroyer

Prime Minister (20k+ posts)
ان تمام سفید ہاتھیوں کا ان شاء اللہ خاتمہ ہوگا۔ جو قوم کو یرغمال بنائے ہوئے ہیں جنہیں صرف اس لیئے استعمال کیا گیا کہ قوم کو ڈرا دھمکا کر رکھا جائے۔
Bangladesh is enjoying freedom

 

Back
Top