کہیں یوں تو نہیں کہ نیپال کے لونڈوں کی طرح آپ بھی مر کر دوبارہ زندہ ہوئے ہوں
اگر ایسا نہیں تو پھر موم بتی مافیا کی دیسی ساختہ لبرل آنٹیاں اور آنٹے کیا یہ بتانا پسند فرمائیں گے کہ پچھلے چند دنوں میں جب فلسطینی اسرائیلی ظلم و بربریت کا نشانہ بن رہے تھے تو وہ قراقرم کی کونسی چوٹی پر سمادھی رچائے بیٹھے تھے یا کس تاریک غار میں گیان و دھیان میں مشغول تھے? سینکڑوں انسانوں کو بیدردی سے شہید کر دیا گیا لیکن آپ کے لب سلے رہے تو آج ایک یوٹیوبر بلونگڑے کو چار تھپڑ پڑنے پر یہ واویلا چہ معنی
پاکستان ایسے ملک میں راتوں رات شہرت حاصل کرنے کا آسان ترین نسخہ یہ ہے کہ یہاں وہاں اور جہاں سے پاک فوج کے خلاف ایسا ویسا اور جیسا مواد بھی دستیاب ہو پائے, اسے لعاب دہن کی مدد سے اپنے پیج پر پیسٹ کر دیجئے. چھان بین کی ضرورت اس لیے نہیں کہ آپ کا ایجنڈا تضحیک ہے, تحقیق نہیں. چند ہی دنوں میں افغانستان اور انڈیا سے آپریٹ کیے جانے والے فرضی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بدولت آپ کے فالورز کی تعداد ہزاروں تک جا پہنچے گی. اس مقام معرفت کو حاصل کرنے کے بعد مناسب موقع پر کسی نامناسب مقام پر ہلکی سی مار کھائیے. اگر کوئی مشکل پیش آئے تو مار کھانے کے ایک سو ایک طریقے نامی کتاب کا مطالعہ کر لیجئے. آپ دیکھیں گے کہ چشم زدن میں چار دانگ عالم میں آپ کے نام نامی اسم گرامی کا ڈنکا بجایا جا رہا ہوگا. چھپڑ پھاڑ شہرت اور ممکنہ طور پر کسی یورپی ملک کا ویزا حاصل کرنے کا اس سے آسان نسخہ اگر کسی کے پاس ہے تو مطلع کیجئے
ابے گھامڑو! دنیا کی چھ طاقتور ترین ایجنسیوں کو ناکوں چنے چبوانے والی پاک فوج کے جوان اتنے احمق ہیں کہ وہ سی سی ٹی وی کیمروں کی موجودگی میں کسی کو نوندریں مار کر یوں بھاگ گئے. اور ایسے کند ذہن کہ آتشیں اسلحہ تو دور کی بات چھریاں چاقو بھی گھر بھول آئے. نہیں جناب نہیں, یہ فوج کا طریقہ کار ہرگز نہیں اور نہ ہی انہیں ایسا کچھ کرنے کی ضرورت
سرف کے ایک پرانے اشتہار میں خاتون متفکر ہوتی ہیں کہ ان کا بیٹا نونی نجانے کہاں سے گریس لگوا کر آ گیا تھا, موم بتی مافیا آہ و بکا کرنے سے قبل اپنے کاکے سے حساب لیں