ن لیگ ویڈیوز کی سیاست میں سب سےآگے،جاویدلطیف کا مزید ویڈیوز کے آنے کا دعوی

2latifvid.jpg

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے نجی چینل جیو نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جسٹس شوکت صدیقی، ارشد ملک اور رانا شمیم کے انکشافات کے بعد اب کچھ اور چیزیں سامنے آنے والی ہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ اب کچھ ویڈیوز بھی سامنے آئیں گی، میرے پاس ویڈیوز نہیں ہیں لیکن سن رہے ہیں کہ جلد منظرِ عام پر آئیں گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کچھ طاقتور لوگوں کے ساتھ واٹس ایپ گروپ میں شامل تھے۔


یاد رہے کہ جج رانا شمیم میڈیا پر خبروں کی زینت گزشتہ روز اس وقت بنے جب انصار عباسی نے اپنی خبر میں ان کے حلف نامے کا حوالہ دے کر دعویٰ کیا کہ رانا شمیم سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے پاس گئے تو انہوں نے رجسٹرار کو فون کیا اور کہا کہ جسٹس عامر فاروق سے بات کروائیں۔

جج رانا شمیم نے اپنے حلف نامے میں کہا ہے کہ اس کے بعد سابق چیف جسٹس پاکستان نے ہائیکورٹ کے جج کو کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کی 2018 کے الیکشن سے قبل ضمانت نہیں لینی، جب آگے سے جج نے یقین دہانی کرا دی تو انہوں نے مطمئن ہو کر چائے منگوالی۔
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
Ganday aur Ghaleez log aur kar bhi kya sakte hain. Taaqat ka nasha itna zehreela hota hai ke insaan doosron per koora karkat phenkte waqt apni aakhirat ka bhi nahi sochta.