وزیرآباد حملہ کیس، سابق سی سی پی او کیس کی فائل ساتھ لے گئے

8dogarkhanfile.jpg

وزیرآباد میں سابق وزیراعظم عمران خان پر حملہ کیس کی تفتیش کی فائل سی سی پی او لاہور غلام ڈوگر اپنے ساتھ لےگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کیس کی تحقیقات کیلئے قائم کردہ نئی جے آئی ٹی کو کیس کی فائل نہیں ملی، اس سے قبل کیس کی تحقیقات سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی سربراہی میں قائم کردہ جے آئی ٹی کررہی تھی۔


فائل کی تلاش کے بعد معلوم ہوا کہ سابق سی سی پی اولاہور غلام ڈوگر فائل اپنے ساتھ ہی لے گئےہیں، نئی جے آئی ٹی نے جب ان سے فائل طلب کی تو غلام ڈوگر نے موقف اپنایا کہ کیس کی فائل نہیں دے سکتا، یاسمین راشد نے اس کیس پر عدالت میں رٹ دائر کررکھی ہے، جب تک ہائی کورٹ اس معاملے کا کوئی فیصلہ نہیں دیتی تفتیش کی فائل کسی کو نہیں دے سکتا۔

دوسری جانب آر پی او راولپنڈی خرم علی شاہ کی سربراہی میں قائم کردہ نئی جے آئی ٹی نے تفتیش کی فائل نا ملنے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی دور میں قائم کردہ اس جے آئی ٹی کے اپنے ارکان بھی غلام محمود ڈوگر سے اختلاف کرچکے ہیں، سابق سی سی پی او ریٹائر ہوچکےہیں اس کے باوجود وہ کیس کی تفتیش کی فائل اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں، کوئی بھی سرکاری افسر ریٹائر منٹ کے بعد سرکاری فائل یا دستاویز اپنے پاس نہیں رکھ سکتا ، یہ عمل قانونا ایک جرم ہے۔
 

kwan225

Minister (2k+ posts)
ماشا اللہ۔۔ دنیا میں اگر کہیں بنانا ریپبلک ہے تو وہ پاکستان ہے۔۔
اس مُلک میں نا کوئی ادارہ نا کوئی انسان انفرادی طور پر کسی کو بھی جوابدہ ہے۔۔ کبھی کبھی تو ایسا لگتا ہے کہ اللہ نے اُن سب پر اپنا خاص کرم کیا ہے جو پاکستان سے ہمیشہ کے لئے جا چکے ہیں۔
 

pti 56

Minister (2k+ posts)
if any police person i can trust in punjab is this ghulam dogar
so dont buy anything what this media is saying
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
اِس کنجر کے ماں باپ نے غُلام نام کیا سوچ کر رکھا تھا اور یہ اپنے شریفوں اور زرداریوں کا غلام بن بیٹھا۔ اور ڈوگر سے ڈوگی بن گیا۔

حرکتوں سے تو ایسے ہی لگ رہا ہے کہ اِس کا قیامت کے دن بھی اعمال کے ریکارڈ آفس میں آگ لگانے کا پورا پورا پلان ہے ۔


اگر یہ عمران خان کے ساتھ ایسے کر رہے ہیں تو عام انسان کا کیا حال کرتے ہونگے۔ ایسے درندوں کو تو عبرت کا نشان بنانا چاہیئے۔
 

Back
Top