
وزیرآباد میں سابق وزیراعظم عمران خان پر حملہ کیس کی تفتیش کی فائل سی سی پی او لاہور غلام ڈوگر اپنے ساتھ لےگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کیس کی تحقیقات کیلئے قائم کردہ نئی جے آئی ٹی کو کیس کی فائل نہیں ملی، اس سے قبل کیس کی تحقیقات سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی سربراہی میں قائم کردہ جے آئی ٹی کررہی تھی۔
فائل کی تلاش کے بعد معلوم ہوا کہ سابق سی سی پی اولاہور غلام ڈوگر فائل اپنے ساتھ ہی لے گئےہیں، نئی جے آئی ٹی نے جب ان سے فائل طلب کی تو غلام ڈوگر نے موقف اپنایا کہ کیس کی فائل نہیں دے سکتا، یاسمین راشد نے اس کیس پر عدالت میں رٹ دائر کررکھی ہے، جب تک ہائی کورٹ اس معاملے کا کوئی فیصلہ نہیں دیتی تفتیش کی فائل کسی کو نہیں دے سکتا۔
دوسری جانب آر پی او راولپنڈی خرم علی شاہ کی سربراہی میں قائم کردہ نئی جے آئی ٹی نے تفتیش کی فائل نا ملنے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی دور میں قائم کردہ اس جے آئی ٹی کے اپنے ارکان بھی غلام محمود ڈوگر سے اختلاف کرچکے ہیں، سابق سی سی پی او ریٹائر ہوچکےہیں اس کے باوجود وہ کیس کی تفتیش کی فائل اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں، کوئی بھی سرکاری افسر ریٹائر منٹ کے بعد سرکاری فائل یا دستاویز اپنے پاس نہیں رکھ سکتا ، یہ عمل قانونا ایک جرم ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8dogarkhanfile.jpg