مریم نواز کے وزیراعظم عمران خان پر جادوٹونے سے ملک چلانے کے بیان پر تحریک انصاف کے ناراض رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت بھی بول پڑے اور مریم نواز کو کھری کھری سنادیں۔
آج اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم کے جنات اہم تقرریاں کرتے ہیں، یہ آدمی جادو ٹونے کے ذریعے ملک چلارہا ہے، عمران خان کا حساب کتاب جادوٹونہ ، جنترمنتر، عوام کیلئے کیوں نہیں؟
مریم نواز نے مزید کہا کہ اگر جادو ٹونہ چلتا ہے تو آٹا چینی سستی کرواؤ، یہ سارے جنترمنتر عوام کی بھلائی کیلئے کیوں نہیں؟ وزیراعظم کو جنات ٹائمنگ بتاتے ہیں کہ کب کس کو کہاں رکھنا ہے، جنات ، طوطافال سے تقرریاں ہوں تو اداروں کا تماشہ حیرانی کی بات نہیں۔
اس پر تحریک انصاف کے سپورٹرز کی طرف سے جہاں سخت ردعمل دیکھنے کو ملا، وہیں تحریک انصاف کے ناراض رکن عامرلیاقت بھی سامنے آگئے اور مریم نوازشریف کو کہا کہ بشریٰ بھابھی ہماری ماں جیسی ہیں ، کہاں ایک درویش عورت اور کہاں ایک جھوٹی جعلساز۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں عامر لیاقت نے لکھا کہ مریم صاحبہ ہم نےآپ کے گھر کی عورتوں کو جو سیاست میں نہیں کچھ نہیں کہا بشری بھابھی ہماری ماں جیسی ہیں ،میں الگ ہواہوں لیکن خان صاحب اور بھابھی کی عزت کے لیے کھڑا ہوںُ ،وہ جادو ٹونہ کرتیں تو گھر سے بھاگنے والی پر اس کا زیادہ اثر ہوتا کہاں پاک پتنُ کی درویش اور کہاں جھوٹی جعلساز
عامر لیاقت نے مزید کہا کہ جنات حضرت سلیمان کےطابع تھے، گھر سے “جن” کے ساتھ آپ بھاگیں وہ آپ کے ساتھ رہ کر پاگل ہوگئے، آپ میں سیکڑوں جنات حلول کر چکے ہیں باپ کھاگئیں ،شوہر ایک ہی نوالےمیں نگل گئیں
عامر لیاقت نے مریم نواز کو مشورہ دیا کہ وہ بشری بھابھی سے روحانی علاج کرائیں مگر سونے کی تلوار سے بدتمیز کی بدتمیزی ختم نہیں ہوتی
ناراض رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ ور جنوں نے بھی سن لیا ہے کہ آپ نے ان کو بھی جعلی دستاویزات کی طرح للکارا ہے ، چڑھ گئے نا تو بستر جاتی عمرہ سے اڑتا ہوا راوی میں غرق ہو جائے گا۔ بدتمیز ، نائنجار ، جاہل مطلق اور لڑاکا۔
حق خطیب کو کہہ دیا ہے ان کی سانس پھول گئی مگر مسلسل چھو چھو کررہے ہیں حالانکہ مریم صاحبہ کی بات پر تو چھی چھی کرنا چاہئے تھا میں نے چھی چھی کا وظیفہ شروع کردیا ہے چلو بھائی لوگو بھابھی کی عزت کے لیے سب مریم صفدرکو ٹیگ کر کے لکھیں “چھی چھی گندی بات”