وزیراعلیٰ مریم نواز ایلیٹ فورس کی وردی بھی پہنیں گی،سیاہ یونیفارم سلوا لیا

7maryamameluetetwardi.png

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیلئے پنجاب پولیس کے بعد اب ایلیٹ فورس کی یونیفارم بھی تیار کرلی گئی ہے،یونیفارم کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز شریف رواں ہفتے ہونے والی ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کریں گی اور اس موقع پر وہ ایلیٹ فورس کی خصوصی یونیفارم زیب تن کریں گی۔

رپورٹ کے مطابق مریم نواز کیلئے یہ خصوصی سیاہ رنگ کی ایلیٹ فورس کی یونیفارم تیار کرلی گئی ہے جس پر ان کا نام اور عہدہ بھی درج ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور بیدیاں روڈ پر واقع ایلیٹ ٹریننگ سینٹر میں ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پاسنگ آؤٹ پریڈ کس روز منعقد کی جائے گی اس حوالے سے پنجاب پولیس کی جانب سے حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے گزشتہ دنوں پنجاب پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی تو انہوں نے پنجاب پولیس کی یونیفارم پہن رکھی تھی اور ان کے ہاتھ میں مخصوص چھڑی بھی موجود تھی، مریم نواز اور مسلم لیگ ن کی جانب سے یونیفارم میں پریڈ کا معائنہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئیں تو ملک میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا جو ابھی اختتام پزیر نہیں ہوا کہ مریم نواز کیلئے ایلیٹ فورس کی یونیفارم کی تیاری کی خبرسامنے آگئی۔
 
انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)

پلیز پھوجی وردی بھی