وزیراعلیٰ پنجاب کا ہیلتھ کارڈ پرپیچیدہ جگر کی سرجری بھی شامل کرنیکا فیصلہ

sehat-card-peevaiz-elahi%20surgary%20health%20bn.jpg


وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہیٰ کی خصوصی ہدایت پر ہیلتھ کارڈ پروگرام میں پیچیدہ جگر کی سرجری کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پرویزالہیٰ نے ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج کرانے کیلئے مختص رقم میں اضافے کی بھی اصولی منظوری دے دی، اب نجی ہسپتالوں کی معاونت سے چھوٹے بچوں کے دل کی سرجری بھی ہیلتھ کارڈ پر ہو گی۔

یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے نجی ہسپتال کی نائب صدر ڈاکٹر شازیہ ملک کی ملاقات میں کیا گیا، نجی ہسپتال کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی، جب کہ ہسپتال میں ہیلتھ کارڈ پر آپریشن اور پوسٹ آپریشن کیئر کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

چودھری پرویز الہیٰ نے ملاقات میں کہا کہ بچوں کے دل کی پیچیدہ سرجری بھی ہیلتھ کارڈ پروگرام میں شامل کریں گے، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج کرانے کیلئے مختص رقم میں اضافے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ نجی اسپتال کے اشتراک سے مریضوں کو جگر، گردے اور لبلبہ کی سرجری کی سہولت دی جائے گی، جگر کی پیچیدہ سرجری کو ہیلتھ کارڈ میں شامل کئے جانے سے مریضوں کو بہت سہولت ملے گی، سرکاری ہسپتالوں کیساتھ نجی اسپتالوں کے ماہرین بھی پیچیدہ سرجری میں معاونت کریں گے۔

چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ نجی اسپتالوں کی معاونت سے چھوٹے بچوں کی کارڈیک سرجری بھی اب ممکن ہو گی۔

ملاقات میں نجی ہسپتال کے ڈاکٹر فیصل حنیف، جنرل ریٹائرڈ افتخار، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عمران سکندر بلوچ اور متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
Make no mistake, Moonis is the de facto CM and running the show in Punjab, he mentally is now a PTI stalwart.