
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے وطن واپسی کا عندیہ دیدیا ہے، قریبی ساتھیوں سے مشاورت بھی شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں موجود سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے وطن واپسی کیلئے پر تولنا شروع کردیئے ہیں، اس حوالے سے انہوں نے اپنے بااعتماد ساتھیوں، پارٹی عہدیداروں اور سابق و موجودہ اراکین سینیٹ، قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی سے مشاورت بھی شروع کردی ہے۔
میاں نواز شریف کو کچھ پارٹی رہنماؤں اور قریبی ساتھیوں نے واپسی کیلئے 14 اگست کی تاریخ کا انتخاب کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ اکثر لوگوں نے نواز شریف کو ستمبر کے درمیانی تاریخوں میں وطن لوٹنے کا مشورہ دیا، نواز شریف نے اپنی وطن واپسی کے حوالے سے قانونی ماہرین سے بھی مشاورت شروع کی ہوئی ہے۔
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں و ٹکٹ ہولڈرز سے پارٹی امور، ٹکٹوں کی تقسیم اور آئی پی پی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر معاملات پر بھی بات چیت کی، انہوں نےپارٹی رہنماؤں و ٹکٹ ہولڈرز سے انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے اور مریم نواز کے ہمراہ انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایات بھی دیں۔
اپنےقریبی ساتھیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے نومبر میں عام انتخابات کے انعقاد کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر وطن واپسی پر مجھے کچھ عرصے کیلئے جیل بھی جانا پڑا توکوئی پرواہ نہیں کروں گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1nawazsharifwapajaial.jpg