وقت نے رعونت پر خاک ڈال دی، خواجہ آصف کا عمران خان پر طنز


ZuwQ6071yc.jpg

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئیر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان پر ایک بار پھر طنز کرتے ہوئے انہیں مذاق میں نشانہ بنایا ہے۔ خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں عمران خان کی ایک ویڈیو شئیر کی، جس میں خان صاحب ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

ویڈیو میں عمران خان نے نواز شریف کی تصاویر کے حوالے سے بتایا کہ "یہ وہی انسان ہے، جو جب شیریں مزاری نے دیکھی تو اس کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "شیریں مزاری کی آنکھوں میں آنسو آنا بڑا مشکل کام ہے۔" ویڈیو میں نواز شریف کی ایک تصویر ان کی اہلیہ کے انتقال کے وقت کی تھی جبکہ دوسری تصویر ان کے لندن سے ویڈیو لنک خطاب کی تھی جہاں وہ خوش و خرم دکھائی دے رہے تھے۔

عمران خان نے اس موقع پر کہا، "اگر میں اسے اچھی طرح جانتا نہ ہوتا تو میری آنکھوں میں بھی آنسو آ جاتے۔"

اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے خواجہ آصف نے لکھا، "یہ وقت کس کی رعونت پہ خاک ڈال گیا، یہ کون بول رہا تھا خدا کے لہجے میں؟" انہوں نے عمران خان کی زبان اور گفتگو کا انداز تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا، "یہ تکبر اور فرعونیت کا لہجہ ہے۔"
https://twitter.com/x/status/1871694936065880370 انہوں نے مزید اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ "اللہ معاف فرمائے، اب حال یہ ہے کہ 3 سال سے اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کی شدید خواہش کے بار بار اظہار کے بعد، جب لفٹ نہیں ملی تو وہ ان لوگوں سے مذاکرات کر رہا ہے جن کی طرف اسمبلی میں پشت کرکے بیٹھتا تھا۔ یہ اللہ کے کام ہیں، وہ عزتوں کا مالک ہے۔"

یہ بیان سیاسی حلقوں میں دلچسپی پیدا کر رہا ہے اور یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اس پر عمران خان کا کیا ردعمل ہوگا۔

https://twitter.com/x/status/1871934434494287928
https://twitter.com/x/status/1871946406576939253
https://twitter.com/x/status/1871953405612302480
 
Last edited by a moderator:

Mocha7

Chief Minister (5k+ posts)
Imran khan mulk ka ahmaq tareen siasat daan hai. Itni popularity ke baad bhi apne strategy aur policy se apne saare options aur پتے exhaust kar diye.
 

Islamabadiya

Chief Minister (5k+ posts)
Imran khan mulk ka ahmaq tareen siasat daan hai. Itni popularity ke baad bhi apne strategy aur policy se apne saare options aur پتے exhaust kar diye.

is banday ke siasat nawaz shareef say shru hu kr nawaz shareef par khatam hotee hay

he could have been a much bogger person, but decided to remain stuck with just one point
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
Nawaz Sharif aur youthion mein bari قربت ho rahi hai....

🤔
نثار تیری چہل پہل پر ہزاروں تہوار اے کرسمس
سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں بنا رہے ہیں

471311754_893062839690681_5021361832892193929_n.jpg
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
خواجہ کی رعونت پر تو سالوں سے ڈار خاندان خاک ڈال رہا ہے بیچارہ باجوہ عاصم کی پوشل سے لٹک کر ا رہا ہے سالوں سے اس میں تب بھی غیرت نہیں تھی جب لیڈر مجھے کیوں نکالا کر رہا تھا اور یہ باجوہ کو مجھے بچا کی کالیں
 

Back
Top