
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئیر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان پر ایک بار پھر طنز کرتے ہوئے انہیں مذاق میں نشانہ بنایا ہے۔ خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں عمران خان کی ایک ویڈیو شئیر کی، جس میں خان صاحب ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
ویڈیو میں عمران خان نے نواز شریف کی تصاویر کے حوالے سے بتایا کہ "یہ وہی انسان ہے، جو جب شیریں مزاری نے دیکھی تو اس کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "شیریں مزاری کی آنکھوں میں آنسو آنا بڑا مشکل کام ہے۔" ویڈیو میں نواز شریف کی ایک تصویر ان کی اہلیہ کے انتقال کے وقت کی تھی جبکہ دوسری تصویر ان کے لندن سے ویڈیو لنک خطاب کی تھی جہاں وہ خوش و خرم دکھائی دے رہے تھے۔
عمران خان نے اس موقع پر کہا، "اگر میں اسے اچھی طرح جانتا نہ ہوتا تو میری آنکھوں میں بھی آنسو آ جاتے۔"
اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے خواجہ آصف نے لکھا، "یہ وقت کس کی رعونت پہ خاک ڈال گیا، یہ کون بول رہا تھا خدا کے لہجے میں؟" انہوں نے عمران خان کی زبان اور گفتگو کا انداز تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا، "یہ تکبر اور فرعونیت کا لہجہ ہے۔"
https://twitter.com/x/status/1871694936065880370 انہوں نے مزید اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ "اللہ معاف فرمائے، اب حال یہ ہے کہ 3 سال سے اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کی شدید خواہش کے بار بار اظہار کے بعد، جب لفٹ نہیں ملی تو وہ ان لوگوں سے مذاکرات کر رہا ہے جن کی طرف اسمبلی میں پشت کرکے بیٹھتا تھا۔ یہ اللہ کے کام ہیں، وہ عزتوں کا مالک ہے۔"
یہ بیان سیاسی حلقوں میں دلچسپی پیدا کر رہا ہے اور یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اس پر عمران خان کا کیا ردعمل ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1871934434494287928
https://twitter.com/x/status/1871946406576939253
https://twitter.com/x/status/1871953405612302480
- Featured Thumbs
- https://i.imghippo.com/files/ZuwQ6071yc.jpg
Last edited by a moderator: