ٹرین حادثہ: گجرات میں ہینڈ فری نے دو نوجوانوں کی جان لے لی

train-pakistan-railway.jpg


گجرات میں ٹرین کی زد میں آکر دونوجوان جاں بحق

گجرات میں ٹرین کی زد میں آکر دونوجوان جاں بحق ہوگئے، نوجوان ہینڈ فری لگا کر گانا سن رہے تھے کہ دو دوست ٹرین کی زد میں آگئے، واقعہ گجرات کے گاؤں گورالہ میں پیش آیا جہاں ریلوے لائن پر دونوں دوست ہینڈ فری لگاکر گانے سن رہے تھے تیز رفتار ٹرین نے نوجوانوں کو کچل ڈالا۔


لاہور سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے والے نوجوانوں کی شناخت اٹھارہ سارہ افنان اور پندرہ سالہ سمیع اللہ کے ناموں سے ہوئی،نوجوانوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسرے واقعے میں سروس موڑ پر بھی ریلوے لائن پر ویڈیو بناتا نوجوان چل بسا، نوجوان کی سر کچل جانے کے باعث شناخت نہ ہو سکی،ٹرین گجرات سے راولپنڈی جا رہی تھی۔

دوسرے واقعے میں سروس موڑ پر بھی ریلوے لائن پر ویڈیو بناتا نوجوان ٹرین تلے کچلا گیا، تیسرے نوجوان کی سر کچل جانے کے باعث شناخت نہ ہو سکی۔