ٹیسٹ چمپئن شپ، پاکستان روایتی حریف بھارت کو پچھاڑ کر پہلے نمبر پر پہنچ گیا

pakistan-india-team-criket-test.jpg


بھارتی ٹیم کا ویسٹ انڈیز سے میچ برابر ہونے کے باعث اب دوسرے نمبر پر موجود ہے: رپورٹ
کولمبو کے گال انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد اپنے روایتی حریف بھارت کو پچھاڑتے ہوئے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ 2023-24ء میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے دونوں ٹیسٹ میچز میں فتح حاصل کرنے کے ساتھ قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کا تناسب 100 فیصد ہے جبکہ حریف بھارتی ٹیم 66.67 فیصد کے ساتھ فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ چکی ہے۔

پاکستان واحد ٹیم ہے جسے ابھی تک کوئی بی ٹیم ٹیسٹ میچ میں شکست نہیں دے سکی جس کے باعث قومی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ 2023-25ء میں 24 پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف کھیلی جانے والی 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز پاکستان کی پہلی سیریز تھی جس میں فتح کے بعد 24 پوائنٹس حاصل کیے ہے۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹیموں پوائنٹس کے بجائے پوائنٹس کے تناسب پر ہوتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1684522225389514752
یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے کولمبو میں دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 166 رنز پر آل آئوٹ کر کے اپنی اننگز 576 رنز 5 آئوٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ جواب میں سری لنکا صرف 188 رنز بنا سکا تھا اور تاریخی شکست سے دوچار ہوا تھا۔ دوسری طرف بھارتی ٹیم کا ویسٹ انڈیز سے میچ برابر ہونے کے باعث ان کی ہار جیت کا تناسب 100 فیصد سے کم ہو کر 66.67 ہو گیا تھا اور وہ اب دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

https://twitter.com/x/status/1684522225389514752
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ 2023-25ء میں پاکستان اور بھارت کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم تیسرے، انگلینڈ کی ٹیم چوتھے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری ٹیموں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فارمیٹ میں ہر ٹیم کو 3 ہوم اور 3 بیرون ملک سیریز کھیلتی ہوتی ہے۔ 2 سال تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ کو اختتام پر تاج پہنایا جاتا ہے۔
 

IMIKasbati

Minister (2k+ posts)
We actually won because of poor cricket from Sri Lanka.

We can't compete with better teams because of ordinary bowling attack.