ٹیکس چوری اور فراڈ کے الزام پر ایف بی آر کا "میٹروشوز" کیخلاف ایکشن

fbr-metro.jpg


میٹرو شوز جو کہ پاکستان میں خواتین کے جوتوں اور دیگر لوازمات بنانے والے سب سے بڑے ریٹیل برانڈز میں سے ایک ہے کیخلاف فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے انفورسمنٹ زون نے جمعرات کو ٹیکس چوری اور کروڑوں روپے کے ٹیکس فراڈ کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے بڑے ٹیکس دہندگان کے دفتر اسلام آباد کے انفورسمنٹ زون نے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے تحت راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو شوز کے احاطے کی تلاشی لی اور بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری اور ٹیکس فراڈ کے الزام میں ریکارڈ اور کتابیں ضبط کرلیں۔

ایل ٹی او اسلام آباد سے موصول ہونے والی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایف آئی آر سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت جہانزیب ندیم، پروپرائٹر اور اس کے معاونین بشمول میٹرو شوز کے پی او ایس وینڈر اور دیگر کے خلاف درج کی گئی ہے۔

میٹرو شوز پاکستان میں خواتین کے جوتوں اور لوازمات کے سب سے بڑے ریٹیل برانڈز میں سے ایک ہے جس کی ملک بھر میں 45 سے زائد شاخیں ہیں۔ میٹرو شوز کے ریکارڈ کے ابتدائی تجزیے اور چھان بین کے دوران کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری اور ٹیکس فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
اس پہ بھی کچھ پٹواری کہینگے کہ بزنسز کے خلاف ایسی کاروائیاں تجارت کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔۔