پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کی مشکلات تھم نہ سکیں،ایجنٹ مافیا کاراج

1passpoortamsallalskjs.png


پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کی مشکلات تھم نہ سکیں, پاسپورٹ بنوانے کے لئے ایجنٹ مافیا سے پریشان شہریوں کے لیے اہم خبر آگئی اور ایجنٹ مافیا کو رقم دینے کے ثبوت سامنے آگئے, وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ کیا ، جہاں شہریوں نے پاسپورٹ بنوانے کے لئے ایجنٹ مافیا کو رقم دینے کے ثبوت دکھائے۔

پاسپورٹ آفس کا گیٹ کراس کرنے پر بھی ’’ٹیکس‘‘ٹوکن مشین بھی خراب تھی جبکہ ڈائریکٹر واسسٹنٹ ڈائریکٹر کسی بھی سوال کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے,محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس کے حالات دیکھ کربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا عملے کی ملی بھگت کے بغیر پیسے لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔


وزیرداخلہ نے ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوتبدیل اور فوری محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا, انھوں نے پاسپورٹ آفس میں شہریوں سےملاقات اور مسائل پوچھے تو بزرگ شہریوں نے بھی شکایات کے انبار لگا دئیے اور کہا پاسپورٹ آفس کی دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں، پیسے دیں تو پاسپورٹ کو پہیےلگ جاتے ہیں، گارڈ سے لیکر ہر کوئی پیسے مانگتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1784888459536089510
محسن نقوی نے سوال کیا ڈائریکٹر صاحب یہ کیا ہو رہا ہے، ہر کوئی ایجنٹ ،عملے کی جانب سے پیسے لینے کی شکایت کر رہا ہے، آپ کے لئے آیا ہوں شکایات کا ازالہ کروں گا،خود دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا,شہریوں نے محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے وزارت اعلیٰ کے دور میں مثالی کام کیا۔ اب بھی آپ ہی اس دفتر کو ٹھیک کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان بناتے ہوئے سہولت فراہم کرنے کا اعلان کردیا,وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے سہولت کا اعلان کردیا,محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آج سے گھروں پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت دیں گے، اسلام آباد کا کوئی شہری جو 70سال یا زائد عمر کا ہے ، ڈرائیونگ لائسنس گھر جاکر دیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کی سہولتوں میں اضافہ کرنا ہے، کوئی پولیس یا آرمی میں جاتا ہے تو سوچ سمجھ کرجاتا ہے، یہ فورس 24گھنٹےکام کرنےوالےفورس ہے,پاسپورٹ میں تاخیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ میں تاخیر مس مینجمنٹ ہے، پاسپورٹ ملنےمیں چند ماہ کی تاخیرہورہی ہے، پاسپورٹ کے اجرا میں کچھ ایشوز ہیں، انہیں حل کر رہے ہیں، ایسا نہیں ہوسکتا لوگ پیسے دیں اورپاسپورٹ نہ ملے,محسن نقوی نے مزید کہا کہ اسکول اور کالجزمیں آگاہی مہم شروع کریں گے، میں نمبرزبتاؤں گا ہر ہفتے کتنے لائسنس بن رہے ہیں۔