
نوجوان اداکارہ نوال سعید نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے قومی کرکٹرز نے اپنے ویری فائیڈ ٹویٹر اکاؤنٹس سے مجھے ان باکس میں پیغامات بھیجے۔
تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نوجوان اداکارہ و ماڈل نوال سعید نے مشہور ہونےکے بعد ساتھی اداکاروں کی جانب سے پیغامات موصول ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے ساتھی اداکاروں کے بجائے قومی کرکٹرز کے بہت پیغامات موصول ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹرز کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات پڑھ کر مجھے حیرانگی ہوتی تھی کہ کیسے کوئی پاکستان کی نمائندگی کرنے والا اپنے ویفائیڈ بلو ٹک اکاؤنٹ سے کسی لڑکی کو پیغام بھیج کر اس کی تعریف کرسکتے ہیں، یہ کافی عجیب بات ہے، ایسا بالکل نہیں ہونا چاہیے۔
نوال سعید نے قومی کرکٹرز کو پیغام دیتے ہوئے ڈھکے چھپے الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ گرین شرٹس میں قوم کی نمائندگی کرتے ہیں، ہم تو اداکار ہیں لوگوں کو محظوظ کرتے ہیں، آپ لوگ ایسا مت کریں ، آپ کیلئے یہ سب بہت عجیب لگتا ہے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نوال سعید نے اپنے کیریئر کے دوران پیش آنے والے مختلف واقعات بیان کیے اور کہا کہ گچھ عرصہ قبل میں نےاپنے دوست نورحسن کے ساتھ ایک فوٹو شوٹ کروایا، یہ ایک برائیڈل شوٹ تھا جس کے منظر عام پر آنے کے بعد نور کے والدین کو فون آنے لگے کہ بیٹے کی شادی کردی اور بتایا بھی نہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6nawalsaeedkjsks.png