پاکستان تحریک انصاف کا شہر اقتدار میں ٹو ملین مارچ کا فیصلہ

1ptimillionmarch.jpg

پی ٹی آئی کا اگلا پڑاؤ ہوگا اسلام آباد، جہاں آزادی مارچ کی تیاریاں کی جارہی ہیں، اس بار دس لاکھ نہیں بلکہ بیس لاکھ افراد کے مجمع کا دعویٰ کیا جارہاہے، پاکستان تحریک انصاف نے اپنے کارکنوں کو عام انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 20 لاکھ افراد کو اسلام آباد لانے کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے کور کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس طلب کر لیے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی دارالحکومت میں پاکستان کی آزادی اور خودمختاری کے لیے 20 لاکھ افراد کو جمع کیا جائے گا، ’آزادی مارچ‘ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس 9 مئی کو ہوں گے۔

پی ٹی آئی کی ملک بھر کی تمام تنظیموں اور کمیٹیوں کے اجلاس طلب کر کے پارٹی کارکنوں کو عام انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں،پی ٹی آئی کی مالیاتی ٹیم نے اقتصادی اور توانائی کے بحرانوں سے نمٹنے کے لیے مسلم لیگ ن کی زیر قیادت والی اتحادی حکومت کی صلاحیت پر سوال اٹھایا۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بیرونی سازش کے نتیجے میں مسلط حکومت کے ہتھکنڈے ہر لحاظ سے شرمناک اور قابلِ مذمت ہیں، سچ اور جھوٹ بالکل واضح ہوکر قوم کی نگاہوں کے سامنے ہے، بداعمالیوں کی سیاہی کو حکومت کے جبر سے اجالے میں بدلنا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ قوم بددیانت ضمیر فروشوں کا بیانیہ اپنانے کو کسی طور تیار نہیں، ریاستی قوت کے بل پر سچ کی آواز دبانے والوں کو ادنیٰ سی کامیابی بھی حاصل نہیں ہوگی، کٹھ پتلیوں سمیت امپورٹڈ حکومت نامنظور بہرصورت قوم کی آواز ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جبر و طاقت کے نشے میں چور بھکاریوں کیخلاف پیشہ ور اہلِ سیاست کے ساتھ کھڑی ہے، اجلاس میں بیرونی مداخلت اور حکومت کی تبدیلی کی سازش بھرپور طریقے سے عوام میں بے نقاب کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

پارٹی کے فوکل پرسن برائے مالیاتی امور حماد اظہر کا کہنا ہے کہ صرف تین ہفتوں میں ثابت ہو گیا کہ حکومت نااہل ہے،سابق وزیر توانائی نے ٹویٹ پر دعویٰ کیا کہ پیداواری صلاحیت کے باوجود پورے ملک کو شدید لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی وافر مقدار موجود ہے لیکن کسان ڈیزل حاصل کرنے کے لیے ایک جگہ سے دوسری مقام تک بھاگ رہے ہیں،بڑھتی ہوئی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لے آئے، ان مسائل کا واحد حل عام انتخابات کا انعقاد ہے۔

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے بھی حکومت کی مالیاتی مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت پر کڑی تنقید کردی، ٹوئٹ کیا کہ کراچی انٹر بینک آفرڈ ریٹ کی شرح 30 دنوں سے بھی کم عرصے میں 5 فیصد بڑھ گئی،اس سے کاروبار اور انفرادی قرض لینے والے متاثر ہوں گے اور معاشی نمو میں رکاوٹ پیدا ہوگی،لوگوں یہ کیا ہورہا، انتظامات کون دیکھ رہا ہے۔
 
miafridi

Prime Minister (20k+ posts)

Public support is with Imran khan.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور