پاکستان تحریک انصاف کو جنوبی پنجاب سے بڑی کامیابی مل گئی

9bahawalpurnawabpti.jpg

تحریک انصاف کو جنوبی پنجاب میں بڑی کامیابی مل گئی ، نواب آف بہاولپور کے صاحبزادے بہاول عباسی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے نواب آف بہاولپور کے صاحبزادے بہاول عباسی نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیراعظم نے نواب بہاول عباسی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بہاول عباسی آئندہ بہاول پور سے ڈسٹرکٹ چیئرمین کے امیدوار ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواب بہاول عباسی جنوبی پنجاب کی سیاست اہم مقام رکھتے ہیں، پی ٹی آئی میں ان کی شمولیت خوش آئند ہے۔

https://twitter.com/x/status/1488147077188276224
ضلع بہاولپور کی سیاست کے مزید بڑے ناموں کی جانب سے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا امکان ہے، پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں اور بھی بڑے سیاستدانوں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں۔

واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں میئرز اور یو سی سطح پر الیکشنز ایک ہی دن یا الگ الگ منعقد کرنے کے معاملے پر پنجاب حکومت اور اور پی ٹی آئی کے چند رہنماؤں کے درمیان اختلاف پیدا ہوا ہے۔

اس سلسلے میں 3 روز قبل وفاقی وزیر خسرو بختیار نے یو سی اور میئرز الیکشن علیحدہ کرانے کی تجویز دی تھی، ان کا کہنا تھا کہ اکٹھے انتخابات کرانے سے مسائل ہو سکتے ہیں۔