
پاکستان ریلویز میں ہزاروں گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کرنےو الے مشیر ریلوے جمشید انعام شیخ اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریلوے میں گھوسٹ اور اضافی ملازمین کی نشاندہی کیلئے2020 میں تعینات کیے جانے والے جمشید انعام شیخ نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوایا تھا جسے وزیراعظم نے منظور کرلیا ہے۔
انہوں نے اپنے استعفیٰ کے حوالے سے خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کمپیوٹرائزڈ حاضری شروع کرنے سے میری مخالفت بڑھی جو بڑھتے بڑھتے میرے استعفے کا سبب بنی۔
انہوں نے کہا میں نے اپنے دور میں تین ہزار ملازمین کی نشاندہی کی جوافسروں کے گھروں میں کام کرتے تھے مگر تنخواہ ریلوے سے لیتے تھے۔
واضح رہے کہ دسمبر 2020 میں تعینات کیے جانے والے مشیر ریلوے کو 10 ماہ بعد ہی اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونا پڑا، انہیں ریلوے میں کیپسٹی بلڈنگ اور رائٹ سائزنگ کا کام سونپا گیا تھا اور ان کی ایم پی ون اسکیل میں 6 لاکھ روپے کی تنخواہ مقرر کی گئی تھی ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12rail.jpg