پاکستان میں ذرعی انقلاب لانے کیلئے پاک فوج کاانقلابی منصوبہ

6miltaryagricultureee.jpg


میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فوج نے لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم تیار کیا ہے جس کے تحت جدید کاشتکاری کے بہت سے منصوبوں پر کام شروع ہو گیا ہے۔

پاک فوج کے ڈی جی سٹریٹیجک پراجیکٹس کی نگرانی میں ایل آئی ایم ایس سینٹر اف ایکسی لینس قائم کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے منصوبے کے تحت ملک میں 2 ٹریلین روپے کی معاشی سرگرمیوں کے علاوہ زراعت کے شعبے میں 3 ارب ڈالر تک غیرملکی سرمایہ کاری آنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے جبکہ مقامی سرمایہ کاری بھی آئے گی۔

منصوبے کیلئے ملک بھر میں 44 لاکھ ایکڑ اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ صوبہ پنجاب میں 8 لاکھ 24 ہزار 728 ایکڑ زمین پر جدید کاشتکاری کا آغاز ہو گا جس کیلئے ابتدائی طور پر سعودی عرب 5 سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ تمام سرمایہ کاری سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کے ذریعے آئیگی۔ ملکی وغیرملکی سرمایہ کاروں کو بنجر زمین آباد کرنے کی شرط پر لیز پر دینے اور 3 سال کے گریس پیریڈ بھی دیا جائیگا۔



منصوبے میں صوبہ پنجاب کے 13 لاکھ ایکڑ کے علاوہ، 13 لاکھ ایکڑ سندھ، 11 لاکھ ایکڑ کے پی کے اور 7 لاکھ ایکڑ زمین کی بلوچستان میں نشاندہی کی گئی ہے۔ منصوبے کے مطابق چھوٹے کسان کو فائدہ پہنچایا جائے گا جس کیلئے اسے معلومات وسہولیات مہیا کی جائیں گی۔ ملک بھر سے 40 لاکھ کسانوں کی معلومات جمع کی گئی ہیں جس میں رابطہ نمبرز بھی شامل ہیں۔

محکمہ زراعت پنجاب کے 37 سو ملازمین منصوبے کیلئے آن بورڈ جبکہ دیگر صوبوں کے ملازمین کو بھی حصہ بنایا جائے گا اور ملک بھر میں 2ہزار سے زیادہ لارج سکیل فارمز قائم ہونگے۔

انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے زمین، موسم، فصلوں، کیڑوں کی روک تھا، پانی کے ذخائر پر ایک چھت تلے کام ہو گا جس سے ملک میں خوراک کے بڑے ذخائر محفوظ کرنے میں مدد ملے گی۔

منصوبے میں 4 ملکوں کے کنسلٹنٹس کے علاوہ مختلف شعبوں کے ماہرین بھی شامل ہیں جن کے تعاون سے آبپاشی نظام اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کر کے ملک میں ترقی لائی جائے گی۔

پاکستان میں گندم کی طلب 30.8ملین ٹن جبکہ حالیہ پیداوار 26.4فیصد سے کم ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 36.9فیصد شہری خوراک کی کمی اور 18.3فیصد ہنگامی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔

دوسری طرف گزشتہ 10 برسوں میں کپاس کی پیداوار میں 40 فیصد کمی ہوئی، ان اقدامات کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی جس سے فوڈ سکیورٹی کی صورتحال کیساتھ معیشت بہتر ہو۔ دنیا بھر میں زیادہ تر ہائبرڈ بیج استعمال ہوتے ہیں جس سے پیداوار میں تقریباً 50 فیصد تک اضافہ ہوتا ہےجبکہ پاکستان میں 8 فیصد ہائبرڈ بیج استعمال ہوتے ہیں، بیجوں کی تعداد اس وقت 7 لاکھ ٹن اور ضرورت 17 لاکھ ٹن ہے۔
 

Curious_Mind

Senator (1k+ posts)
یہ حرامخور اپنے اصل کام کے بجائے ہر کام میں ٹانگ اڑائینگے
اب کسانوں کی خیر نہیں، انکے منہ سے نوالہ چھین لینگے
 

xshadow

Minister (2k+ posts)
دفاع فوج کی زمہ داری۔
خارجہ پالیسی فوج کا کام۔
دلیہ بنانا فوج کی تجربہ کاری۔
پلاٹوں کا قبضہ' میرا مطلب ہے رقبہ فوجی قالونیاں یا ڈی ایچ اے کے شہکار۔
پولیس گردی سے آگے نکلنا فوج کی مہارت۔
مال گاڑیاں فوج کی مرہون منت۔
عدلیہ کی خود مختاری فوج پر منحصر۔
حکومتی معاشی ٹیم میں جرنل صاحب کی شمولیت' فوج کا کارنامہ۔
سیاحت میں خود کفالت حاصل کرنا فوج کی کاوش کیونکہ اب کسی کی تمناء ہی نہیں رہی۔
قومی خود داری فوج کی شان کیونکہ اوورسیز کے 30 بلین ڈالر چھوڑ کر سود 3 بلین قرض۔
ڈالر دس روپے سستا حالانکہ اسٹاک مارکیٹ میں مندی یعنی روایت شکنی۔
اتنی خود کفالت کے امپورٹس ہی بند اور قناعت پسندی ایسی کے ملکی انڈسٹری بھی بند۔
خطے میں امن ایسا کہ اب کوئی بھول کر بھی کشمیر کا نام نہ لے۔
جاسوسیت ایسی کے سارے غدار رضاکارانہ طور پر فرفر پریس کانفرنسیں کرکے مافیاں مانگ رہے ہیں۔
عوام کی حمایت ایسی کے میڈیا پر کوئی اپوزیشن ہی نظر نہیں آتی۔
سلوک اور اتفاق ایسا کہ ہضب اختلاف بھی حکومت سے ٹکٹیں مانگ رہا ہے۔
مسٹر ٹین پرسنٹ کو ایسی خاک چٹائی کہ اسکا سر شرم سے جھک گیا کیونکہ مسٹر ہنڈرنڈ پرسنٹ آگئے ہیں۔
 

mughals

Chief Minister (5k+ posts)
اس کھیت میں اعلی قسم کی انگور کاشت کی جاے گی ، جس سے شراب کشید کی جائے گی ، جو فوجی جوانوں کو "یوم دفع" کی پریڈ کے بعد پلانے کا انتظام کیا جاے گا
inki biwiaan apnay whatsapp bfs ko pilayain gi
 

chiller

Politcal Worker (100+ posts)
This is trojan horse in bid to control food supply. Food supply restriction is important to discipline the citizens who dare to raise voice against authorities. Now, combined with SBP crypto currency, they are looking for absolute control.