
پاکستان میں قائم مقام چینی قونصل جنرل نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گا، پاکستان میں سی پیک منصوبے پر اب تک 26 ارب ڈالر خرچ کرچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے مقامی ہوٹل میں چین کے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں نگراں وزیراعلی پنجاب، گورنر پنجاب، نگراں صوبائی وزراء، لاہور میں امریکہ، ایران، ترکی اور چینی قونصل جنرل سمیت اہم کاروباری و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقامی چینی قونصل جنرل مسٹر کائو کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سےبلند اور سمندر سے زیادہ گہری ہے،دونوں ملکوں کے درمیان آہنی دوستی ہے، چین علاقائی سفارتکاری میں پاکستان کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین سی پیک کی تعمیر کیلئے اسٹریٹیجک ہم آہنگی، دوستی اور تعاون کا پرچم ہمیشہ بلند رکھیں گے، 2023 کے پہلے 6 ماہ میں چین کی معاشی ترقی5اعشاریہ 5 فیصد رہی، یہ شرح دنیا کی بڑی معیشتوں میں سے سب زیادہ ہے، چین نے اپنی ترقی کو اپنے تک محدود نہیں رکھا بلکہ دنیا کو ترقی کے نئے موقع دیئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6cpecpaisaakahah.png