
پاکستان کے علاقے بالاکوٹ میں ناکام حملہ کرنے والے بھارتی ایئر فورس کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو ترقی دیدی گئی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ایئر فورس نے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گروپ رینک کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے، بھارتی ایئرفورس کا یہ عہدہ فوج کے کرنل کے لیول کا ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ ونگ کمانڈر ابھی نندن وہی بھارتی پائلٹ ہیں جنہیں 27فروری2019 کو بھارت کی جانب سے ایک بزدلانہ حملہ کیا گیا اور پاکستان کے تین مقامات پر دراندازی کی کوشش کے ناکام ہونےکے بعد پاک فضائیہ نے گرفتار کیا تھا۔
یہ حملہ14فروری2019 کو ہونے والے پلوامہ حملے کے بعدرات کے اندھیرے میں کیا گیا تھا جسے پاک فوج نے پیشہ ورانہ مہارت اور کمال بہادری دکھاتے ہوئے ناکام بنادیا تھا، اگلے روز دن کی روشی میں بھارتی سرزمین پر جوابی حملے کیے تھے اور 2 بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا۔
فضا میں شاہینوں کا نشانہ بننے والے طیارے کے پائلٹ ابھی نندن کو زخمی حالت میں پاکستانی حدود سے گرفتار کیا گیا جسے بعد ازاں پروقار طریقے سے واپس بھجوادیا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7abhi.jpg