پاکستان نے آذربائیجان کے ساتھ جے ایف17 فائٹرجیٹس کی فروخت کا معاہدہ کرلیا
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان جے ایف 17 بلاک تھری لڑاکا طیاروں کی فروخت کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آذربائیجان نے اپنے فضائی طاقت کو بڑھانے کیلئے پاکستان کے ساتھ جے ایف 17 بلاک تھری فائٹر جیٹس کی فروخت کا معاہدہ کرلیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ معاہدہ آذربائیجان کے صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کے موقع پر انہیں دی جانے والی جے ایف 17 لڑاکا طیارے کی جنگی صلاحیتوں سے متعلق بریفنگ کے بعد کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے آذربائیجان نے پاکستان سے درخواست کی ہے کہ پاکستان ایئر فورس کے ایک دستے کو باکو میں ہونے والی ایڈیکس 2024 میں شرکت کیلئے تعینات کی جائے جس کو پاکستان نے منظور کرلیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kar-lia.jpg