پاکستان نے پارا چنار واقعے پر ایران کا بیان غیر ضروری قرار دیدیا

iran-pakistan- wq.jpg


پاکستان نے پارا چنار واقعہ پر ایران کے بیان کو غیر ضروری، فتنہ الخوارج کو خطے کا بڑا خطرہ قرار دیدیا

پاکستان نے پاراچنار میں قبائلی تصادم سے متعلق ایران کے بیان کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج خطے کیلئے بڑا خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دے دوران پاراچنار میں ہونےوالے قبائلی تصادم سے متعلق ایران کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارا چنار میں ہونے والے قبائلی تصادم سے متعلق ایران کا بیان غیر ضروری ہے، پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا ذمہ دار ہے، کسی بھی انسان کا قتل ناقابل برداشت ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ فتنہ الخوارج خطے کیلئے بڑا خطرہ بنتا جارہا ہے، اس تنظیم کو افغانستان سے معاونت حاصل ہے اور یہ افغانستان سے حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہے، پاکستان افغانستان سے فتنہ الخوارج سمیت دیگر تنظیموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے۔

پاک افغان سرحد پر مال بردار گاڑیوں کے ویزوں سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سرحد پر لوگوں کی نقل و حرکت کیلئے ون ڈاکیومینٹ رجیم بہت ضروری ہے، پاکستان اسماعیل ہنیہ کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑی تعداد میں پاکستانی خلیجی ممالک میں کام کررہے ہیں، ان میں سے زیادہ تر شہری قانون کا احترام کرتے ہیں اگر کوئی کیس وزارت خارجہ کے پاس آیا تو اس کے حوالے سے متعلقہ حکومتوں سے بات کریں گے۔
 

Back
Top