پاکستان کی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

street-child-ft-fn.jpg


پاکستان نے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کےکوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ دوحہ میں ہونے والے ایونٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنے دونوں میچز جیت لیے، پہلے میچ میں قطر کو 0-8 سے شکست دی تو بوسنیا کے خلاف 0-3 سے کامیابی اپنے نام کی۔

واضح رہے کہ اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ قطر میں جاری ہے جس میں پاکستان سمیت 24 ممالک کی 28 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ چوتھے اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں قومی ٹیم نے میزبان ٹیم قطر کو 8گول سے شکست دی۔ جبکہ بوسنیا کو 3 گول سے ہرایا۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی طفیل شنواری کی ہیٹ ٹرک نے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ طفیل شنواری نے نہ صرف قطر بلکہ بوسنیا کے خلاف بھی گولز کی ہیٹ ٹرک کی۔
پاکستانی ٹیم نے کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ جبکہ جیت کے جذبے سے سرشار نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی جیت سیلاب زدگان کے نام کی ہے۔

یاد رہے کہ طفیل شنواری اور محمد عدیل نے 3،3 گول داغے جبکہ محمد علی ، محمد جنید نے1،1 مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا، پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں سوڈان کو تین گول سے مات دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں بورنڈی سے مقابلہ برابر رہا تھا۔