پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوینٹی میچ کے اعزازی ٹکٹ فروخت کرنیوالا سرکاری ملازم نکلا

sarj111h2.jpg


پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز جاری ہے جس کیلئے دونوں ٹیمیں 23 اور 24 اپریل کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں آپشنل ٹریننگ سیشنز منعقد ہوں گے۔ لبرٹی چوک لاہور میں ٹی ٹوینٹی میچز کی ٹکٹس کے بوتھ لبرٹی چوک میں قائم کیے گئے ہیں، ٹی ٹوینٹی سیریز کا چوتھا میچ 25 اپریل کو ہوگا جبکہ ہوم سیریز کا آخری میچ 27 اپریل کو منعقد ہو گا۔

دوسری طرف پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی ٹوینٹی میچ میں اعزازی ٹکٹ فروخت کرنے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ٹی ٹوینٹی میچ کے اعزازی فروخت کرنے والا ذوالفقار احمد نامی شخص کامرس منسٹری کا ملازم ہے جسے کڈنی سینٹر کے سامنے سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈی ایف سی عاطف کی مدعیت میں ذوالفقار احمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ذوالفقار احمد نامی وزارت کامرس کے ملازم کے خلاف درج کیے گئے مقدمہ کے متن میں بتایا گیا ہے کہ ملزم میچ کا اعزازی ٹکٹ 1 ہزار روپے میں فروخت کر رہا تھا۔ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اعزازی ٹکٹ کامرس منسٹری کے کوٹے سے حاصل کیے جنہیں فروخت کر کے وہ بددیانتی کا مظاہرہ کر رہا تھا، ملزم اعزازی ٹکٹ فروخت کرنے کا مجاز نہیں۔

واضح رہے کہ 5 ٹی 20 میچز پرمشتمل ہوم سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ ٹی ٹوینٹی ہوم سیریز کے پہلے 3 میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے تھے جبکہ باقی 2 میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
 

Munawarkhan

Chief Minister (5k+ posts)
not sure what's wrong in this.
He got free tickets, now it's his ticket. He can do whatever he wants with it.
How is it a crime that they actually arrested him and took him to jail for it. Bloody hazaar rupay kay liyay.

Banana Republic. Jungle