پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا فوجی حکام کے ڈیٹا لیک کی تحقیقات کا حکم

noor-alam-khan-pac-pak.jpg


پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نادرا سے شہریوں خصوصاً فوجی حکام کا ڈیٹا لیک ہونے پر خدشات کا اظہار کردیا، وزارت داخلہ کو اس حوالے سے مشترکہ تحقیقات کرنے کی ہدایت کی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی اے سی کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی، وفاقی تحقیقاتی ادارے اور ملٹری انٹیلی جنس کو بھی شامل کیا جائے۔

نور عالم خان نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو آن لائن ڈیٹا بلاک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پوچھا کہ ہر ایک کا ذاتی ڈیٹا انٹرنیٹ پر دستیاب ہے، فوجی حکام کا ڈیٹا بھی لیک ہو گیا ہے، یہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی سے کیسے لیک ہوا؟

پی اے سی نے وزارت مذہبی امور سے متعلق سال 20-2019 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس بلالیا،وزارت مذہبی امور کے سیکریٹری کی عدم موجودگی پر پی اے سی کے ارکان برہم ہوگئے، بتایا گیا کہ ایک روز قبل حج آپریشن سے واپس آنے والے سیکریٹری بیمار ہو گئے تھے۔

نور عالم خان نے شدید نے کہا کیا وہ وینٹی لیٹر پر ہیں؟ ایمرجنسی میں؟ یا وہ ہسپتال میں ہیں؟ انہیں کیا بیماری ہے؟ کیا وہ جانتے ہیں کہ حاجیوں کو کتنی تکلیف ہوئی ہے؟وزارت کے ایک عہدیدار نے ارکان کو بتایا سیکرٹیری کو بخار، کھانسی اور انفیکشن ہے‘۔

نور عالم خان نے کہا آپ نے حاجیوں کے ساتھ جو کیا اس کے بعد ایف آئی اے اس معاملے کو دیکھے گی،پرائیویٹ آپریٹرز کے خلاف وزارت میں شکایت بھی درج کرائی جنہوں نے عازمین حج سے 25 لاکھ روپے لیے اور تسلی بخش خدمات فراہم کرنے میں ناکام رہے۔

چیئرمین پی اے سی نے کہا وہ زائرین کو مناسب رہائش فراہم نہیں کرتے اور بدتمیز ہیں‘ انکوائری پر وزارت کے حکام نے کمیٹی اراکین کو بتایا کہ وزارت مذہبی امور کے تقریباً 200 اراکین یا اہلکار حج کے لیے سعودی عرب گئے تھے۔

گزشتہ ماہ پی اے سی نے حج کرنے والے صدر عارف علوی اور قانون سازوں پر زور دیا تھا کہ وہ سرکاری اسکیم کا استعمال کرنے والے دیگر عازمین کو درپیش مسائل کو حل کریں۔

کمیٹی نے ان پرائیویٹ آپریٹرز کے خلاف بھی سخت کارروائی کا انتباہ دیا تھا جنہوں نے عازمین حج سے 25 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ فیس وصول کی لیکن مناسب سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہے۔
 

bahmad

Minister (2k+ posts)
Are the judges, army and Some unique souls above the law?
If Hazrat Umar (Razi Allah Anho) son asked the question to Hazrat Umar, that how you get the dress? Do you think these bloody rubbish politicians or whoever are above the Khalifa. ......

These corrupt judges, politicians and namalom people forgot there horrible end...