
سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کی پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے پی ٹی آئی کو انتخابات میں اتحاد کی پیشکش کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک کی پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹینرینر کی جانب سے عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف کو یہ پیشکش ترجمان پی ٹی آئی پارلیمنٹینرینر ضیاء اللہ بنگش نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے دی۔
انہو ں نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹینرینر 19 اگست سے عوامی رابطہ مہم شروع کرے گی، رابطہ مہم کے دوران خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں جلسے کیے جائیں گے، الیکشن کے دوران صوبے کےہر ضلع سے امیدوار میدان میں اتاریں گے۔
ضیاء اللہ بنگش نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹینرینر انتخابات کے دوران پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد کیلئے تیار ہیں۔
خیال رہے کہ 9 مئی کے بعد خیبر پختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدہ ہونے والے سیاستدانوں نے اپنی پی ٹی آئی پارلیمنٹینرینر کے نام سےنئی جماعت قائم کرلی ہے، اس جماعت میں سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان بھی شامل تھے۔