لاہور کے علاقے تھانہ چوہنگ میں 15 سال بعد خاتون کے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ ملزم ریاست علی نے تبسم شہزادی کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی۔ ملزم نے بیوی کے قتل کی واردات کی لیکن واقعے کی نہ ایف آئی آر درج ہوئی نہ لاش ملی۔
ملزم ریاست علی نے 15 سال پہلے بیوی کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرکے مختلف جگہوں پر پھینکے تھے۔ تبسم شہزادی کے گھر والوں نے 15 سال تک بیٹی سے رابطہ نا ہونے پر شک کا اظہار کیا۔
خاتون کی ماں اور بہن نے ملزم کو شک کی بنیاد پر گرفتار کرایا۔ ملزم نے گرفتاری کے بعد پولیس کی حراست میں اعتراف جرم کیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن آپریشن نے ملزم کا بیان سنا۔ پولیس انویسٹی گیشن میں پتہ چلا ملزم ہی بیوی کا قاتل ہے لیکن مقدمہ درج نہیں ہوا۔
قتل کے 15سال بعد قاتل کے گرفتار ہونے پر مقتولہ کی ماں حفیظاں بی بی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی گئی۔