
خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں پشتخرہ کے علاقے میں تاج آباد قبرستان میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ملزموں پر پولیس مقابلے سمیت 13 قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات کے علاوہ بھتہ خوری کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔
سی سی پی او پشاور عباس احسن نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر پہلے تھانہ ناصر باغ کی حدود میں کارروائی کی گئی، ناصر باغ میں چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار راحت زخمی ہوا۔
https://twitter.com/x/status/1469930870085664768
جس کے بعد ملزمان ناصر باغ سے فرار ہو کر تھانہ پشتخرہ کی حدود تاج آباد قبرستان میں روپوش ہوئے، اطلاع ملنے پر جیسے ہی پولیس ٹیم تاج آباد قبرستان پہنچی تو ملزمان نے دوبارہ پولیس پہ اندھا دھند فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔
https://twitter.com/x/status/1469947138935246852
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے گاؤں شادہ گرہ میں دہشت گردوں نے پولیو ٹیم پر حملہ کردیا، اور فائرنگ کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل نذیر احمد شہید ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شہید اہلکار کی لاش اسپتال منتقل کردی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1kpmuwabala.jpg