پشاور دنیا کے تین پائیدار ٹرانسپورٹ سروس رکھنے والے شہروں میں شامل

2brtpeshwafjk.jpg

خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کو 2022 کیلئے دنیا کے تین بہترین ٹرانسپورٹ سروس رکھنے والے ملکوں میں شامل کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارے کی جانب سے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کو 2022 کیلئے دنیا کے تین پائیدار ٹرانسپورٹ سسٹم رکھنے والے ممالک میں شامل کرلیا ہے اور بی آرٹی پشاور کو اس حوالے سے 9 فروری کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں 9 فروری کو منعقد ہونے والی ایک تقریب میں ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

پشاور بی آر ٹی کے علاوہ کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا اور ایستونیا کے شہر تارتو کو اس ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1466093556171362306
اس پیش رفت کے حوالے سے ایشین ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں ٹرانس پشاور کو بی آر ٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی آمد و رفت میں آسانی، ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور ماحولیاتی آلودگی کم کرنے پر پشاور میٹرو کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے اس کامیابی پر ٹویٹر پر اپنے بیان میں پشاور کو دنیا کے ان تین شہروں میں شامل کرلیا گیا جو اپنی گلیوں کو تبدیل کر رہے ہیں، پائیداری کو ترجیح دے رہے ہیں اور تمام رہائشیوں کے لیے رسائی اور نقل و حرکت کو بڑھا رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1488814721960665093
انہوں نے مزید کہا کہ پشاور کو 2022 کے پائیدار ٹرانسپورٹ ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ ایس ٹی اے کمیٹی کے مطابق کورونا میں جہاں دنیا بھر کے شہروں میں معمولات زندگی متاثر ہوئے وہاں چیلنجز کے باوجود پائیدار ٹرانسپورٹ ایوارڈ کے لیے نامزد کیے گئے شہروں نے ثابت کیا ہے کہ مضبوط سیاسی ارادے،عوامی حمایت اور شرکت، عمل درآمد، اور عظیم وژن کے ساتھ قابل ستائش چیزیں ممکن ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1488814724535967748
 

Ratan

Chief Minister (5k+ posts)
Wow...All international recognizations for PTI govt pouring in one after another unlike Showbaz Sharif's self boosting advertisements in local media (Lifafa media) from tax payer's money.?

Picture abhi baki hai...another one & a quarter years to go.
Aur kya chahiye...this is Naya Pakistan.