پشاور میں جاں بحق ہونے والے اطالوی شہری نے خود کشی کی، رپورٹ آگئی

itwai-person.jpg


پشاور میں جاں بحق ہونے والے غیر ملکی شہری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی شہری نے خود کشی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 3 دسمبر کو پشاور میں جاں بحق ہونے والے اطالوی شہری جوشوا موائسز ورگاس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اطالوی شہری کی موت پھندے کی وجہ سے ہوئی، گردن کی ہڈی بائیں جانب سے فریکچر تھی، غیر ملکی شہری کی گردن کے گرد رسی کے پھندے کے نشانات بھی واضح طور پر دیکھے گئے۔

پشاور کے ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خود کشی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی سیاح نے خود کشی کی ہے انہیں کسی نے قتل نہیں کیا۔

خیال رہے کہ 18 اکتوبر کو پشاور پہنچنے والے اطالوی شہری نے3 دسمبر کو خود کشی کی ، پولیس کو غیر ملکی شہری کی لاش کے ساتھ ایک خط بھی ملا جس میں اطالوی شہری کا کہنا تھا کہ میں نےاپنی تمام رقم امریکہ میں مقیم اپنی بہن کو منتقل کردی ہے،

ابھی میرے پاس 1 لاکھ ساڑھے79 ہزار پاکستانی روپے موجود ہیں جنہیں میری میت کو اٹلی منتقل کرنے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے، میری ذاتی چیزیں اور موبائل فون پاکستان میں میرے دوست عثمان خان اپنے پاس رکھیں۔
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
It's very rare for tourists on short term visits to commit suicide. Most definitely there's more to this story.
 

kwan225

Minister (2k+ posts)
انویسٹیگیشن ٹیم سچ سامنے لانے کا بہت بہت شکریہ۔۔
یعنی وہ اٹلی سے خود کشی کرنے پاکستان آیا تھا۔۔
wrr-jani-dya.gif