پنجاب حکومت کی لاہور کیلئے مکمل انڈرگراؤنڈ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی منظوری

pervaiz-ealhi-undergr.jpg


پنجاب کابینہ نے لاہور کے لئے انڈر گراؤنڈ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی منظوری دے دی۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ اجلاس ہوا جس میں لاہورکے لئے مکمل انڈر گراؤنڈ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں انڈر گراؤنڈ بلیو لائن اور پرپل لائن، ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کوسالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی جب کہ کابینہ نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ بات چیت کی بھی اجازت دے دی۔

اس ضمن میں پرویز الٰہی نے کہا کہ بلیو لائن اور پرپل لائن،ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے شروع کیا جائے گا، یہ منصوبہ بی او ٹی پر بنے گا، اس میں پنجاب حکومت کا کوئی پیسہ نہیں لگے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور کے ویلنشیا سے کلمہ چوک، لبرٹی چوک، داتا دربار، ائیر پور ٹ تک انڈر گراؤنڈ ماس ٹرانزٹ سسٹم قائم ہوگا جب کہ اورنج لائن کے 8 بڑے اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ پنجاب کابینہ نے محکمہ صحت میں 5 سے 15 سکیل تک کی بھرتیوں، پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ لاہور میں کنٹریکٹ امپلائیمنٹ سمیت کالجز میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لئے 600 آسامیاں پُر کرنے جب کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

صوبائی کابینہ کی جانب سے اجلاس کے دوران چولستان کے بے زمین کاشتکاروں کو اراضی کے مالکانہ حقوق کے یونٹ کے ریٹس میں 50 فیصد کمی کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں سفارتکاروں اور قونصلیٹ عملے کے لئے ویلیو ایڈڈ ٹیکس استثنیٰ، چلڈرن اسپتال لاہور، فیصل آباد اور گجرات کے اسپتالوں میں کینسر کے علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے اور ملتان میں کینسر کا جدید ترین علاج سائبر نائف ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی بھی منظوری دی۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

منظوری تو خیر سے دے دی ہے لیکن اتنا بڑا پراجیکٹ کرنے کے لے پیسے کہاں سے آئیں گے؟

وہ پہلے اورنج ٹرین جو جوکرِ اعلی نے بنائی تھی اسکا کیا ہو گا ؟؟ اسکو چلانے کے لیے پیسے کہاں سے آئیں گے ؟؟؟
 

Young_Blood

Minister (2k+ posts)
WOW Kya tarjeehaat hein in haram k pillo ke, oo jahilo, jitna pesa iss per lagana hai, uss pese se industry lagai international standards ke, production ko local market mein sale karo export karo, wo industry lagao jo pakistan goods import karte hein. rozgar b milley ga, import b kam ho ge,, BC kon log hein ye? jis ne office jana hai wo cycle per b chala jata hai, magar ye wahi kaam karein gay jis se jahil awaam khush ho ker luddiya daal ker in ke tareefein karein,, khane ko pese nahi aur project dekho...
 

Kam

Minister (2k+ posts)
I would only recommend Parking plazas on each half kilometer in Lahore.
Parking is very important and need of the time.

Otherwise it will be chaos.
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
We need a parking policy for residential and commercial buildings. May be it is already there but implementation is missing.
This issue relates to local bodies and mayor of Lahore whom they never empower.