پنجاب میں ناکامی:راناثنا،عطاتارڑ نےکیابلندوبانگ دعوےکیےتھے؟سیاست چھوڑیں گے؟

rana-sana-and-ata-tarr-leaft-politics-st.jpg


پنجاب اسمبلی میں حکومت نے اعتماد کا ووٹ کامیابی سے حاصل کیا اور ثابت کیا کہ ایوان میں اسی کی اکثریت موجود ہے، جبکہ مخالف جماعتوں کا کہنا تھا کہ حکومت اکثریت کھو چکی ہے۔

پرویزالہیٰ نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیا اور 186 ارکان کی حمایت کے ساتھ کامیاب ہوئے جبکہ اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کی اور اس دوران کرسیاں بھی چل گئیں۔

اعتماد کا ووٹ لینے کی کارروائی سے قبل مسلم لیگ ن کو ڈر تھا تاہم وہ اسے ظاہر تو نہیں کررہے تھے اور یقین کے ساتھ دعوے کرتے ںظر آتے تھے کہ تحریک انصاف اس اعتماد کے ووٹ کی کارروائی میں کامیاب نہیں ہو پائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے اعتماد کا ووٹ نہ لینے اور کسی بھی غیر آئینی صورتحال کے پیش نظر صوبے میں گورنر راج لگانے کی دھمکی دی تھی اور لاہور میں آکر بیٹھے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پنجاب حکومت لیکر ہی اسلام آباد جاؤں گا۔


دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ نے تو یہ تک کہہ دیا تھا کہ اگر تحریک انصاف اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوئی تو وہ سیاست ہی چھوڑ دیں گے۔


اب سوشل پر ان سے سوال کیا جا رہا ہے کہ کیا وہ سیاست چھوڑنے کا اعلان کب سے کر رہے ہیں جبکہ رانا ثنااللہ سے سوشل میڈیا صارفین پوچھ رہے ہیں کہ وہ اب اسلام آباد جائیں گے یا نہیں؟